Silver Price مستحکم، US ADP Employment Report ریلیز کر دی گئی.

US Bonds Yields decline 10 basic points near 4% ahead of FOMC Rate Decision

US ADP Employment Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد Silver Price اہم نفسیاتی سطح 28 ڈالرز کے قریب مستحکم ہوئی ہے . جبکہ US Bonds Yields میں کمی دیکھی جا رہی ہے .

US ADP Employment Report کی تفصیلات.

ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جون  2024 کے دوران US Labor Market میں 1 لاکھ 22 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 50 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 1 لاکھ 50 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .

رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 99 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور Corporate Sector میں سے 73 ہزار افراد کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے . ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 5.8 فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 10 فیصد سے تجاوز کر گئی .

رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور Labor Market پر Inflation کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے .  یہی وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر USD میںمندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 10 بنیادی پوائنٹس کی کمی  ریکارڈ  کی جا رہی ہے . جس کا ایڈوانٹیج Silver سمیت Precious Metals نے حاصل کیا ہے .

FOMC Minutes کے انتظار میں سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

اگر آج FOMC Minutes  نے توقعات کے مطابق Interest Rates میں کمی کے شیڈول بارے کوئی اشارہ دیا گیا . تو موجودہ صورتحال اپنی سمت جاری رکھے گی ۔ یعنی Dollar Index اور Treasury bonds کی قدر میں کمی آ سکتی ہے، جس کے بعد Crypto Currencies، Stocks  اور Commodities بالخصوص Gold  کی طلب میں اضافے کا امکان ہے.

کچھ معاشی کی رائے یہ ہے کہ   امریکہ میں Inflation کی شرح ابھی تک اپنے ایداف سے خاصی اوپر ہے۔ ۔ جس میں کمی کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے گزشتہ بار  کی طرح Terminal Rateہولڈ کرنے کا تاثر دیا گیا. تو US Dollar Index میں تیزی  واقع ہو سکتی ہے.

Silver Price کا تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Silver اسوقت 20SMA سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  28 ڈالرز کی  سطح  پر ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت  ہے.  14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے سے اوپر ہے. جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہی ہے .

Silver Price
Silver Price as on 31st July 2024

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button