Silver Price میں تیزی ، World Economic Outlook بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.
International Monetary Fund released its Global Growth Forecast, no major Rate Cut in 2024
World Economic Outlook بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھے جانے کے بعد Silver Price میں تیزی دیکھی جا رہی ہے. International Monetary Fund کی طرف سے جاری کردہ Global Growth Forecast میں رواں سال عالمی سطح پر کسی بڑے Rate Cut کی پیشگوئی نہیں کی گئی.
World Economic Outlook میں کیا پیشگوئیاں کی گئی ہیں؟
International Monetary Fund نے کہا ہے کہ United States میں معاشی سرگرمیوں میں سست روی، Europe میں تنزلی اور China کے لیے کھپت اور برآمدات میں اضافے کی وجہ سے Global Economy اگلے دو سالوں میں معمولی Growth Rate کدیکھے گی. علاوہ ازیں Middle East اور Ukraine میں جاری تنازعات سے Global Supply Disruption کے خطرات برقرار رہیں گے. رپورٹ جاری ہونے کے بعد US Dollar میں فروخت کی ریلی دیکھی گئی. جس کا ایڈوانٹیج Silver سمیت Commodities کو حاصل ہوا.
IMF نے 2024 کی Real Global Growth Rate کی پیش گوئی اپریل سے 3.2 فیصد پر برقرار رکھی. اور 2025 کے تخمینے کو 0.1 فیصد پوائنٹ بڑھا کر 3.3 فیصد کردیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ عالمی اقتصادی طاقتیں Growth Rate کو کمزور سطح سے ہٹانے میں ناکام رہیں گی۔
تاہم Revised Economic Overview بڑی معیشتوں کے درمیان کچھ تبدیلیوں کی عکاسی بھی کر رہا ہے ، 2024 کی امریکی ترقی کی پیش گوئی 0.1 فیصد پوائنٹ کم ہوکر 2.6 فیصد ہوگئی. جو پہلے کوارٹر کی توقع سے سست کھپت کی نشاندہی کر رہی ہے۔ 2025 کی US Growth Rate کی پیش گوئی 1.9 فیصد پر برقرار رہی. جس کی وجہ Labor Market میں سست روی اور سخت Monetary Policy کے اثرات تھے.
China اور India کے مستحکم Growth Rate اور Silver Price پر اثرات.
اس رپورٹ کے جس حصے سے Silver سمیت تمام Commodities نے سب سے زیادہ ایڈوانٹیج حاصل کیا. وہ China اور India کے مستحکم Growth Rate کے بارے میں پیشگویاں ہیں.
Global Economic Projection کے مطابق دنیا میں سب سے بہترین شرح نمو بھارت کی رہے گی. جو کہ 2025 کے اختتام تک 6.5 فیصد کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا. خیال رہے کہ یہ United States کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے . تحقیقاتی ٹیم کے مطابق China بھی 4.5 تک اپنی ترقی کی رفتار بحال کر لے گا.
یہ دونوں ممالک Largest Importers of Silver around the Globe ہیں. جو کہ عالمی رسد کا 70 فیصد استمعال کرتے ہیں. اسی وجہ سے نقرئی دھات کی طلب رپورٹ جاری ہونے کے بعد بڑھی ہے . یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ برس چینی معیشت سست روی کی شکار رہی تھی. جس کے باعث Global Economy پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے تھے.
تکنیکی جائزہ.
Silver چار گھنٹوں کے Trade Chart پر اپنی تمام Moving averages سے اوپر 32 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 31.30 سے 31.60 ڈالرز کے درمیان ہیں. یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے. Asian Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. اسکی 14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے. جو کہ خرید داری کا رجحان جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔