Silver Price ایشیائی سیشنز میں 24 ڈالر سے اوپر ، Middle East کی صورتحال کے باعث US Dollar Index میں گراوٹ

Seizure of the Logistic Routes led to diminishing US Bonds Yields

Silver Price ایشیائی سیشنز میں 24 ڈالر سے اوپر مستحکم نظر آ رہی ہے ، Middle East کی صورتحال کے باعث US Dollar Index میں گراوٹ کا ایڈوانٹیج نقرئی دھات نے حاصل کیا ہے .  Red Sea میں یمنی باغیوں کی طرف سے   International Cargo Ships پر حملوں کے بعد سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں ،

Middle East کی صورتحال اور Silver Price میں اضافہ  .

گزشتہ روز  Yemen کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا  کہ وہ بحیرہ قلزم اور خلیج عدن کے ذریعے Asia اور Africa کو ملانے والے باب المندب سے کسی تجارتی جہاز کو گزارنے نہیں دیں گے ، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد Israel اور اسکے اتحادی ممالک پر Ceasefire کے لئے دباؤ ڈالنا ہے. واضح رہے کہ Egypt کی Suez Canal اور ایرانی Strait of Hormuz کے درمیان واقع یہ Logistic Route دنیا کی مصروف ترین بحری گزرگاہ ہے.

اس راستے کی بندش عالمی تجارت کا توازن بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے ، بالخصوص Africa اور Asia سے Europe کے ساتھ بحری تجارت بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے . جہاں پہلے ہی سے Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے پیدا ہونے والا توانائی کا بحران Recession کی شکل اختیار کر رہا ہے . جبکہ Europe کو دیگر  تجارتی سامان کی منتقلی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے .

سامان منتقل کرنے والے دو بڑی Freight Companies نے اعلان کيا ہے کہ حوثيوں کے حملے کے تناظر ميں وہ اپنے بحری جہازوں کو Suez Canal سے گزرنے نہيں ديں گے۔اسی وجہ سے  عالمی مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال  بھی دیکھی جا رہی ہے . ، معاشی ماہرین کے مطابق  اس صورتحال میں میں آنیوالے دنوں کے دوران شدت آ سکتی ہے .

United States اس جنگ میں Israel کا سب سے بڑا اتحادی ہے ، مشرق وسطیٰ میں اسکے مفادات پر حملوں کی وجہ سے US Dollar کی طلب میں کمی آئی ہے . جس کا براہ راست ایڈوانٹیج Silver اور دیگر Commodities نے حاصل کیا ہے .

بحری راستوں کے معاملے پر عالمی ردعمل.

French Foreign Minister کيتھرين کولونا نے Tel Aviv ميں بيان ديا کہ بحيرہ احمر ميں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کا رد عمل ضروری ہے۔ انہوں نے بتايا کہ ان حملوں سے نمٹنے کے ليے حکمت عملی پر غور و فکر جاری ہے.

White House کے ترجمان جان کربی نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کو عالمی تجارت پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائیگا اور Freight cargo کی بین البراعظمی منتقلی کو یقینی بنایا جائیگا.

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Silver اپنی  20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  24 ڈالرز کی  سطح کے قریب ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  Asian Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے .

Silver Price ایشیائی سیشنز میں 24 ڈالر سے اوپر ، Middle East کی صورتحال کے باعث US Dollar Index میں گراوٹ
Silver

 

اسوقت یہ 24 کی سطح سے اوپر  ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 24.10 ، 23.90 اور 23.70 جبکہ مزاحمتی حدیں 24.20 ، 24.40 اور 24.60 ہیں .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button