Silver Price میں کمی ، World Bank کی Chinese Growth Forecast میں 2 فیصد کمی.

Silver declined below 24.00 psychological level on risks of diminishing demand

Silver Price میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے ، World Bank کی طرف سے Chinese Economy کی سست روی کے بعد چین کی Growth Forecast میں 2 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد Silver کی طلب کم ہونے کے خدشے سے قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے.

Chinese Growth Forecast میں کمی Silver پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے .؟

world Bank کی طرف سے حالیہ عرصے کے دوران چینی معیشت کی سست روی کی بنا پر جاری کردہ خصوصی رپورٹ میں Growth Forecast میں 2 فیصد تک کمی کی گئی ہے . خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال کے آخری کوارٹر میں 7.6 فیصد سے Chinese GDP تازہ ترین تخمینے میں 5.6 تک محدود رہنے کا کہا گیا ہے .

China دوسری بڑی معیشت اور Silver سمیت تمام دھاتوں کا سب سے بڑا خرید دار ہے . جو کہ ہر سال 315 بلین ڈالرز کی نقرئی دھات درامد کرتا ہے ، جسے Jewlery اور Electronics سمیت مختلف صنعتوں میں استمعال کرتا ہے ، واضح رہے کہ Silver کا دوسسرا بڑا درامد کنندہ United States ہے. جس کی طلب China سے نصف ہے . اسی وجہ سے چینی معیشت میں آنیوالی تبدیلیاں اس دھات پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں .

Chinese Economy کی صورتحال۔

رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں عالمی رسد کا توازن بری طرح سے بگڑا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ دنیا کو 60 فیصد سے زائد صنعتی اور تیار شدہ اشیاء فراہم کرنیوالے ملک چین کی معاشی صورتحال ہے۔ Chinese Industry اور Real Estate Sector قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اور اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔

گذشتہ 6 ماہ ایشیائی طاقت اور 2nd Largest Economy in The world  کیلئے بری خبریں لے کر آئے۔ ملک کو کورونا کے بعد کھولی جانیوالی معیشت کی بحالی کا بڑا چیلنج درپیش ہے۔ بیروزگاری اور غربت حد سے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں اور کئی بڑی چینی کمپنیوں کو ڈیفالٹ کا سامنا ہے۔ اگرچہ بیجنگ انتظامیہ اسکے لئے Fiscal Recovery Plan تیار کر رہی ہے۔ لیکن عالمی ادارے اس 2023ء میں مجموعی Growth Rate کم رہنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Silver  اپنی 20SMA  سے نیچے  ٹریڈ کر رہا ہے  . جبکہ 24  ڈالرز کی نفسیاتی سطح بریک کرنے پر اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کھو دی ہے .Asian Session  کے دوران سلور کا مجموعی منظرنامہ منفی نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے کے قریب ہے جو کہ اصلاح کی نشاندہی کر رہا ہے.

Silver Price میں کمی ، World Bank کی Chinese Growth Forecast میں 2 فیصد کمی.
Silver

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 23.80 ، 23.60 اور 23.40 جبکہ مزاحمتی حدیں 23.85 ، 24.05 اور 24.25 ہیں .

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button