Swiss CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ USDCHF میں تیزی , جبکہ SMI میں مندی
جولائی 2023ء میں Headline Inflation توقعات کے مطابق 1.6 فیصد رہی۔
Swiss CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد USDCHF کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ اس طرح Swiss National Bank کی طرف سے رواں سال کے تیسرے کوارٹر میں Rate Hike Program معطل کرنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔
Swiss CPI Report کی تفصیلات
سوئس محکمہ شماریات (SECO) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں گذشتہ ماہ Headline Inflation کی سطح 1.7 فیصد رہی۔ جبکہ اتنی ہی متوقع تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جون 2023ء کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں افراط زر 1.7 فیصد رہی تھی۔
دوسری طرف Core Inflation بھی 1.7 فیصد آئی ہے جو کہ مستحکم معیشت کی علامت ہے۔ کیونکہ دوسرے کوارٹر کی تمام رپورٹس میں افراط زر مرکزی بینک کے مقرر کردہ اہداف سے بھی کم رہی ہے۔ مزید برآں Quarterly Monetary Policy میں Rate Hike Program معطل کئے جانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ جس سے سوئس فرانک کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ SNB اپنی مانیٹری پالیسی 45 دنوں کی بجائے کوارٹرلی ایڈجسٹ کرتا ہے۔ مارچ میں آنیوالے عالمی بینکنگ بحران اور اس کے نتیجے میں دنیا کے قدیم ترین معاشی ادارے Credit Suisse بینک کے دیوالیہ ہو جانے کے بعد آنیوالے لیکوئیڈٹی کرائسز پر سوئس حکام نے اپنی کامیاب حکمت عملی سے قابو پا لیا ہے۔
معاشی اعشارے (Financial Indicators) اسوقت مثبت منظر نامہ پیش کر رہے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی تمام معاشی رپورٹس بھی استحکام رسد اور پیداوار میں اضافہ ظار کر رہے ہیں۔ جس سے GDP میں بھی مزید اضافے کا تخمینہ جاری کیا جا رہا ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل
توقع کے مطابق Consumer Price Index کی ریڈنگ آنے اور نرم مانیٹری پالیسی کے پیش نظر سوئس فرانک میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) 0.10 فیصد تیزی کے ساتھ 0.8780 پر آ گیا ہے۔ EU FX Sessions کے دوران سوئس فرانک کی طلب (Demand) میں کمی نوٹ کی گئی۔ اس طرح امریکی ڈالر اپنے سوئس حریف کو مات دیتے ہوئے 0.8800 کے قریب پہنچ گیا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 0.8765 سے 0.8799 کے درمیان ہے۔
دوسری طرف سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں بھی قدرے منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ بینک آف انگلینڈ (BOE) کی مانیٹری پالیسی کے انتظار میں زیادہ تر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں انڈیکس 86 پوائنٹس کی مندی سے 11126 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 11108 سے 11158 کے درمیان ہے۔ جبکہ سوئس کیپٹیل مارکیٹ میں 2 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔