US Dollar Index میں تیزی، US PCE کی سطح توقعات کے مطابق 0.3 فیصد پر آ گئی
Core PCE reading also remained 3.5 Percent according to expectations.
US Dollar Index میں تیزی نظر آ رہی ہے ، آج US PCE کی سطح توقعات کے مطابق 0.3 فیصد آنے کے بعد دیگر Currencies اور Commodities کی طلب میں واقع ہوئی ہے .
US PCE Report کی تفصیلات.
US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 میں Inflation کی ریڈنگ توقعات کے مطابق 0.3 فیصد رہی. اگر اسکا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو ستمبر میں یہ انڈیکس 0.5 فیصد رہا تھا . دوسری طرف Headline PCE ریڈنگ 3.0 فیصد آئی ہے . جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی .
Core PCE کا جائزہ لیں تو اسکی شرح 3.5 آئی ہے ، مارکیٹ توقعات اتنی ہی تھی. Federal Reserve کے Inflation کیلئے Preferred Guage سے Economy کا مثبت منظرنامہ سامنے آیا ہے .
موجودہ معاشی حالات میں یہ رپورٹ کتنی اہمیت کی حامل ہے.؟
رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں ان حالات میں جبکہ فیڈرل ریزرو Hike Rate پروگرام بند کر چکا ہے تب Inflation کی حقیقی صورتحال جانچنے کیلئے جیروم پاول اس رپورٹ کے اعداد و شمار جنوری میٹنگ سے پہلے ضرور چیک کریں گے
Stocks، Commodities اور Forex بالخصوص USD پر بھی اسکے اثرات مرتب ہوتے ہیں نیز عالمی مارکیٹس (Global Markets) کی سمت کا تعین بھی اسی پر منحصر ہوتا ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ مہینے کا آخری ہائی پروفائل ڈیٹا ہے جس سے جنوری 2024ء کی پالیسی میٹنگ تک FOMC کے موڈ کا تعین اسی رپورٹ پر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں یہ Policy Rates پر بھی دور رس اثرات مرتب کرے گی .
ڈیٹا کو US Consumer Price Index کی طرح انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جس سے امریکی صارفین کی Cost of living اور قوت خرید کا تعین کیا جاتا ہے۔ Core PCE کی اہمیت یوں بھی زیادہ ہے کہ US Monetary Policy کے تعین کیلئے Headline Inflation کی پیمائش کا ترجیحی گیج ہے۔
US Dollar Index کا ردعمل.
رپورٹ جاری ہونے کے بعد US Dollar Index میں تیزی جبکہ دیگر Currencies میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے . USD کے حلاف Euro اسوقت 1.0901 پر ٹریڈ کر رہا ہے . اسی طرح Gold اور دیگر Commodities کی طلب میں بھی کمی واقع ہوئی ہے . سنہری دھات اسوقت 11 ڈالر کمی کے ساتھ 2034 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔