USDCAD میں مندی ، Yemen پر اتحادی ممالک کے حملے سے Global Supply Disruption کا خطرہ

Crude Oil Prices hike supported the Canadian Dollar for recovery

USDCAD میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . Yemen پر اتحادی ممالک کے حملے سے Global Supply Disruption کا خطرہ بڑھ گیا ہے . جس کے بعد Crude Oil Prices میں اضافے ہوا اور Canadian Dollar کو قدر بحال کرنے میں مدد ملی.

USDCAD  کا Crude oil کی قیمتوں سے تعلق.

Canada ہمسایہ ملک United States کو Oil سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے . WTI میں اسکا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ OIL اور Canadian Dollar دونوں کی قدر کا ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست تعلق ہے . کیونکہ Crude کی قدر میں اضافے سے USD کی Canadian Market میں Liquidity زیادہ ہو جاتی ہے . جبکہ قیمتوں میں کمی سے USD to CAD کو مثبت ٹرگر ملتا ہے .

WTI Crude Oil کی قدر 73 ڈالرز سے تجاوز کر گئی. گزشتہ روز United States اور اتحادی ممالک کے Houthi Rebels پر حملوں کے بعد Red Sea میں Bab almandab Strait کے قریب Cargo Shipments بحال کروانے کی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے . تاہم Iran کی جانب سے Strait of Hormuz کے قریب British oil Tanker کو پکڑنے اور عملے کو یرغمال بنائے جانے سے Global Supply Disruption کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے . جس سے Crude Oil Prices میں اضافہ ہوا ہے .

United States اور اتحادی ممالک کے Yemen پر حملے WTI Crude Oil پر کیسے اثر انداز ہوئے؟

آج امریکی صدر جو بائڈن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ Global Logistic Routes پر عالمی تجارت جو معمول پر لانے کے لئے گزشتہ رات سے Yemen کے مختلف اہداف پر کامیابی سے Airstrikes جاری ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ ایران اور دیگر تمام اسرائیل مخالف قوتوں کے لئے ایک  واضح پیغام ہے کہ United States اور اسکے اتحادی ممالک اپنی ذمّہ داریوں کے لئے کسی بھی کاروائی سے گریز نہیں کریں گے.

اس سے قبل White House کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا تھا کہ   جنگی بحری جہاز کے ٹوماہاک کروز میزائل اور جنگی طیاروں کے حملوں میں 12 ٹھکانوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ان میں یمنی داراحکومت صنعا اور Red Sea میں حوثیوں کا گڑھ سمجھی جانے والی بندرگاہ الحدیدہ بھی شامل ہے۔

یہ حملے Iran کے حمایت یافتہ گروہ کی Red Sea میں کارروائیوں کی وجہ سے کیے گئے جن میں انھوں نے مسلسل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ Hamas کی حمایت کرنے والے حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ Israel سے تعلق رکھنے والی کشتیوں اور Cargo Ships کو نشانہ بنا رہے ہیں. Airstrikes کی اطلاعات سامنے آنے پر عالمی سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا اور Crude Oil Prices میں اضافہ ہوا .

Geopolitical Tensions میں اضافے کی وجہ سے US Dollar قدرے دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے. جبکہ Crude Oil کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . جس سے Canadian Dollar کی قدر میں بھی تیزی آئی ہے .

تکنیکی تجزیہ.

European Sessions کے دوران USDCAD  گزشتہ ایک ہفتے کے بعد نفسیاتی سطح 1.3400  کی نفسیاتی سپورٹ بریک کر گیا  ۔ تاہم اسوقت بھی یہ اپنی 20 روزہ moving Average سے اوپر ہے۔

USDCAD میں مندی ، Yemen پر اتحادی ممالک کے حملے سے Global Supply Disruption کا خطرہ
USDCAD

اسکی 20SMA کا لیول 1.3344 جبکہ طویل المدتی 100 روزہ اوسط 1.3305 اور 200SMA کی سطح 1.3359 ہے . موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.3330 ، 1.3280 اور 1.3230 ، جبکہ مزاحمتی حدیں 1.3380 ، 1.3410 اور 1.3460 ہیں. اسکا جھکاؤ اور ارتکاز بیرش ہے جبکہ تیسری سپورٹ بریک ہونے تک اتار چڑھاؤ  جاری رہنے کی توقع ہے .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button