USDCHF کی قدر میں مندی ، SNB Sight Deposits گزشتہ ہفتے توقعات سے کم رہے.

Swiss Financial Report indicates inflationary Pressure, increased Holding High Rate chances

USDCHF میں  0.9060 کے قریب مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے.  . آج جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق SNB Sight Deposits گزشتہ ہفتے 461.2 بلین فرانک کی سطح پر آ گئے ہیں .

توقعات سے مایوس کن ڈیٹا سامنے آنے کے بعد جون 2024 سے SNB Monetary Policy میں مرحلہ وار نرمی  کے امکانات میں وقفہ آنے کی توقع پیدا ہوئی ہے   . اسی وجہ سے Swiss Franc کی طلب European Sessions کے دوران  بڑھی ہے . 

Swiss Deposits Report کی تفصیلات

Swiss National Bank  کے جاری کردہ اعداد و شمار میں گزشتہ ہفتے  ڈیپازٹس کا حجم 461.2 بلیئن فرانک رہا۔ جبکہ اس سے قبل 467.4 بلیئن کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریڈنگ 467.4 بلیئن فرانک رہی تھی۔ اس طرح Global Banking Crisis کے بعد مسلسل دوسرے ماہ ملک میں Foreign Investment کا منفی حجم دیکھا جا رہا ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال مارچ میں ریاست California سے تعلق رکھنے والے تین Multinational Banks کے دیوالیہ ہونے کا سلسلہ یورپ تک وسعت اختیار کر گیا تھا اور دنیا کا قدیم ترین معاشی ادارہ Credit Suisse بینک لیکوئیڈٹی کا دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے ڈیفالٹ کر گیا تھا۔ تاہم حالیہ عرصے کے دوران سوئس نظام زر دوبارہ مستحکم ہونے کی کوشش کرتا ہوا نظر آ رہا ہے . ۔

خیال رہے کہ Swiss Central Bank ماہانہ کی بجائے کوارٹرلی بنیادوں پر Monetary Policy کا جائزہ لیتا ہے۔ Swiss Banking Industry کو دنیا میں سب سے مضبوط سمجھا جاتا ہے۔ اور Credit Suisse Crisis سے اس کے بکھرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ لیکن SNB نے اپنی کامیاب اسٹریٹیجی سے اس پر قابو پا لیا ہے۔

USDCHF کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں USD آج European Sessions  کے دوران  نفسیاتی ہدف 0.9130 کے قریب مندی کا شکار دکھائی دے رہا ہے.

USDCHF کی قدر میں مندی ، SNB Sight Deposits گزشتہ ہفتے توقعات سے کم رہے.
USDCHF

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button