USDCHF میں مندی ، SNB Sight Deposits میں توقعات سے زیادہ اضافہ.

Expanded Volume in Foreign Investment signifies Recovery in Swiss Economy

SNB Sight Deposits Report ریلیز ہونے کے بعد USDCHF میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے .  ڈیٹا سامنے آنے کے بعد  Swiss Economy کا مثبت منظرنامہ سامنے آیا. اور اس کے نتیجے میں  Swiss Franc کی طلب European Sessions کے دوران بڑھ گئی . 

Swiss Sight Deposits Report کی تفصیلات

Swiss National Bank  کے جاری کردہ اعداد و شمار میں گزشتہ ہفتے  SNB Sight Deposits کا حجم 466.8 بلیئن فرانک رہا۔ جبکہ اس سے قبل 455.9 بلیئن کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یہ ریڈنگ 463.1 بلیئن فرانک رہی تھی۔ اس طرح Global Banking Crisis کے بعد بحال ہوتی ہوئی معیشت میں  Foreign Investment کا مثبت حجم دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ سال مارچ میں ریاست California سے تعلق رکھنے والے تین Multinational Banks کے دیوالیہ ہونے کا سلسلہ یورپ تک وسعت اختیار کر گیا تھا. اور اس کے نتیجے میں دنیا کا قدیم ترین معاشی ادارہ Credit Suisse بینک لیکوئیڈٹی کا دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے ڈیفالٹ کر گیا تھا۔ تاہم حالیہ عرصے کے دوران سوئس نظام زر دوبارہ مستحکم ہونے کی کوشش کرتا ہوا نظر آ رہا ہے . ۔

خیال رہے کہ Swiss Central Bank ماہانہ کی بجائے کوارٹرلی بنیادوں پر Monetary Policy کا جائزہ لیتا ہے۔ Swiss Banking Industry کو دنیا میں سب سے مضبوط سمجھا جاتا ہے۔ اور Credit Suisse Crisis  سے اس کے بکھرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ لیکن SNB نے اپنی کامیاب اسٹریٹیجی سے اس پر قابو پا لیا ہے۔

USDCHF کا ردعمل

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں تیزی دکھائی دے رہی ہے. جبکہ اس کے مقابلے میں USD آج European Sessions  کے دوران  نفسیاتی ہدف 0.850 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے.

USDCHF 16TH September
USDCHF 16TH September

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button