USDCHF کی 0.8900 کے قریب بحالی. Swiss Trade Balance فروری میں 3.66 بلین فرانک پر آ گیا .
Downbeat Financial Data diminished demand for Swiss Franc in European Sessions
USDCHF میں 0.8900 کے قریب بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے . آج جاری کئے جانیوالے توقعات سے منفی ڈیٹا میں Swiss Trade Balance فروری 2024 کے دوران 3.66 بلین فرانک پر آ گیا. جس کے بعد European Sessions کے دوران Swiss Franc کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .
Swiss Trade Balance Report کی تفصیلات.
Federal Statistics Bureau کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2024ء میں Trade Surplus نمایاں کمی کے ساتھ 3.66 ارب فرانک رہا۔ معاشی ماہرین 4.70 ارب کی توقع کر رہے تھے۔ بتاتے چلیں کہ جنوری میں یہ ریڈنگ 4.74 بلیئن آئی تھی ، تاہم نظرثانی شدہ سرپلس 4.70 ارب فرانک رہا تھا۔
اعداد و شمار Swiss Economy کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہے ہیں ؟
ڈیٹا توقعات سے خاصا مثبت رہا ہے۔ جو کہ رواں سال کے آغاز پر تجارتی سرگرمیوں اور معیشت کی بحالی کو ظاہر کر رہا ہے۔ International Trade میں Exports جنوری کی نسبت 1.2 فیصد سکڑ گئی ہیں ۔ جبکہ اس دوران Imports میں محض 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔
اس سے صنعتی پیداواری عمل میں بھی گزشتہ ماہ کی نسبت سست روی نظر آ رہی ہے۔ Swiss Watches کی Exports میں ماہانہ بنیادوں پر 1 کمی واقع ہوئی ۔ علاوہ ازیں Gold Exports بھی 2 فیصد سکڑ گئی ہیں ۔ مجموعی طور پر یہ تمام فگرز کسی حد تک مایوس کن ہیں. بتاتے چلیں کہ Ukraine پر روسی حملے کے بعد گزشتہ دو ماہ کے دوران Swiss Economy بحال ہوتی ہوئی دکھائی دی تھی.
خیال رہے کہ گذشتہ برس جون میں Switzerland نے Russia سے Gold Imports بند کر دی تھیں جس سے Jewelry کی صنعت شدید متاثر ہوئی تھی۔ تاہم اگست 2023 میں انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔
تکنیکی تجزیہ.
4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر USD to Swiss Franc اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر جبکہ طویل المدتی 100 اور 200SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . تاہم 0.8900 عبور کرنے کے بعد یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر لے گا . جس سے اوپر اسکا Bullish Regression Chanel شروع ہو جاتا ہے .
نیز اس سطح پر یہ 0.9000 اور 0.9100 کیلئے درکار اسٹرینتھ بھی حاصل کر لے گا . جس کا اختتامی سرا 0.9400 تک جاتا ہے . جو اسکی گزشتہ سال کے دوران بلند ترین سطح تھی.
اسکا 14 روزہ Relative Strength Index اسوقت وسطی نقطے کے قریب 56 پر ہے جو کہ Buy Trend کو ظاہر کر رہا ہے . تاہم
0.9000 عبور کرنے پر یہی RSI بھی 75 پر آ جائیگا . جس سے اوور باٹ کنڈیشنز کی نشاندہی ہوتی ہے . مزید اوپر جانے سے پہل وہاں پر محدود Correction شروع ہونے کا امکان ہے .
اسکے سپورٹ لیولز 0.8860 ، 0.8830 اور 0.8805 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.8905 ، 0.8930 اور 0.8960 ہیں . اسکا مجموعی منظرنامہ اسوقت Bullish ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔