USDJPY میں گراوٹ وسعت اختیار کر گئی ، BOJ کی طرف سے Negative Interest Rate ختم کرنے کے اشارے اور FOMC اعلامیہ.

US Dollar is trading below 142 psychological level during Asian Sessions

USDJPY میں گراوٹ وسعت اختیار کر گئی ہے ، BOJ کی طرف سے Negative Interest Rate ختم کرنے کے اشارے اور FOMC اعلامیہ جاری ہونے کے بعد Asian Sessions کے دوران US Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ 142 کے نفسیاتی ہدف سے نیچے ٹریڈ کرتا ہوا منفی سمت اپنائے ہوئے ہے .

BOJ کی طرف سے Monetary Policy میں تبدیلی کے اشارے اور USDJPY پر اثرات

Bank of Japan کے گورنر کازو اوئییدہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ Board of Governors کے اجلاس میں Negative Interest Rate ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تا کہ Inflation کو 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک لایا جا سکے ، انکا یہ بیان روایتی جاپانی موقف کی نفی کر رہا ہے . کیونکہ اس سے قبل Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے لے کر اب تک Japanese Central Bank نے دنیا کے دیگر بنکوں کے برعکس انتہائی نرم پالیسی اختیار کئے رکھی . جس کے منفی اثرات Japanese Yen پر مرتب ہوئے .

ان کے اس بیان کے بعد USD کی طلب میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ حالیہ عرصے کے دوران پہلی بار Yen کو جارحانہ انداز اپنائے ہوئے دیکھا گیا .

FOMC Monetary Policy کا اعلان. Policy Rates بغیر کسی تبدیلی کے برقرار.

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سینئر پالیسی ساز اراکین کی میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے مسلسل دوسرے ماہ توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.6 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا .

FOMC Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ، طویل عرصے تک بلند Interest Rates قائم نہیں رکھے جائیں گے ، پاول
FOMC Monetary Policy Statement

Fed کی جانب سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کم ہوتی ہوئی Headline Inflation اور Labor Market پر دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. علاوہ ازیں اکثریتی ممبران کی رائے کے مطابق Growth Rates میں اضافے کیلئے آئندہ سال سے Policy Rates میں مرحلہ وار کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے. دسمبر 2024 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 4.6 فیصد رکھی گئی ہے . 

جیروم پاول کی پریس کانفرنس.

Monetary policy Statement جاری ہونے کے آدھے گھنٹے بعد Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصلے کا دفاع کیا ، انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران Interest Rate میں کمی کے طریقہ کار پر بحث کی گئی . جیروم پاول نے 1970 کی دہائی میں اپنائی گئی سخت Monetary Policy کے منفی نتائج کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصے تک بلند Rates برقرار رکھنے کی غلطی نہیں دوہرائیں گے .

انہوں نے کہا کہ US GDP مشکل حالات کے باوجود توقعات سے بہتر رہا ہے۔ امریکی عوام کی قوت خرید میں اضافہ اور CPI میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے جس کو جلد 2 فیصد تک لانے میں کامیابی حاصل کر لی جائے گی۔

Federal Reserve کے سربراہ نے کہا کہ Cash Rates ہمیشہ نہیں بڑھائے جا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی بینکوں میں لیکوئیڈٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں اور مالیاتی نظام مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد USD دفاعی انداز اختیار کر گیا جبکہ دیگر کرنسیز کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا . 

USDJPY کا تکنیکی تجزیہ.

Asian Sessions کے اختتام پر US Dollar میں منفی رجحان نظر آیا ۔ اس طرح یہ  South کی جانب Bearish Bias اختیار کر گیا ۔ اس  منظر نامے کے ساتھ یہ 142  کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے ۔ تاہم 14 روزہ RSI وسطی نقطے  کے قریب محدود رینج جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

USDJPY
USDJPY

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کی یہ ریڈنگ مندی کی  ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 142.60, 142.20 اور 141.80 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں  143.20 , 143.60 اور 143.90 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 145 اور اوپر کے لیولز کے لئے دروازہ اوپن ہو جائیگا. جبکہ تیسری سپورٹ بریک کرنے پر یہ Bearish Regression Channel اختیار کر لے گا. جس کا اختتامی سرا 132 تک جاتا ہے .

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button