USDJPY کی قدر میں بحالی ، BOJ کا Open Market Intervention پر غیر واضح بیان

Japanese Finance Minister and Governor BOJ avoid commenting on Bonds Selling Operations

USDJPY کی قدر میں 156 کے قریب بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے . Asian FX Sessions کے دوران Yen دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے . جبکہ BOJ کی طرف سے  Open Market Intervention پر غیر واضح بیانات کا سلسلہ جاری ہے . ادھر Japanese Finance Minister نے بھی Bonds Selling Operations پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے .

Bank of Japan کی طرف سے Open Market Intervention پر بات کرنے سے گریز کیوں کیا جا رہا ہے؟

آج بھی Bank of Japan کے گورنر کازو اوئیڈا نے Open Market Intervention پر بات چیت کرنے سے گریز کیا . جبکہ Japanese Finance Minister فومیو کشیدا نے بھی اس حوالے سے کئے گئے سوالات پر نو کمنٹس کہا .

دراصل گزشتہ ہفتے Bank of Japan کی طرف سے کئے گئے Bonds Selling Operation پر اسوقت صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی جب US Treasury Secretary جنیٹ ییلین نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ Federal Reserve کے چیئرمین جیروم پاول Open Market مداخلت پر اپنے Japanese Counterpart سے رابطہ کریں گے. تاہم اس حوالے سے امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg نے دعوی کیا ہے کہ Japanese Election Holiday کے باوجود دو بار غیر اعلانیہ طور پر Intervention کی گئی. جو کہ International Regulations کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے.

Open Market Intervention اور Exchange Rate پر اثرات۔

Currency Value کنٹرول کرنے کے لئے Forex Market میں بانڈز کی فروخت کو Open Market Intervention یا اوپن مارکیٹ مداخلت کہا جاتا ہے۔ اسے Alternative Monetary Tool تصور کیا جاتا ہے۔ یعنی اگر Central Bank افراط زر یعنی Inflation کنٹرول کرنے کیلئے Interest Rate نہ بڑھا رہا ہو تو یقینی طور پر ملکی کرنسی کا Foreign Exchange Rate نیچے آتا ہے۔

زیادہ Circulatory Money واپس لینے اور لوکل کرنسی کی طلب پیدا کرنے کیلئے Investment bonds مارکیٹ میں فروخت کئے جاتے ہیں۔ جس سے اسکی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس طریقہ کار کو گذشتہ 16 ماہ کے دوران Bank of Japan موثر طریقے سے استعمال کر چکا ہے۔ اپریل 2022ء سے لے کر نومبر تک سابق گورنر ہارو ہیکو کروڈا نے چار بار Intervene کر کے اور Yen Exchange Rate کو مستحکم کیا۔ لیکن انکے جانشین کازو اوئیڈا کئی بار اعلان کرنے کے باوجود بھی اسے استعمال نہیں کر پائے حالانکہ US Dollar  نے کئی بار انکی بیان کردہ ریڈ لائن عبور کیا۔ لیکن تمام تر انتظامات کے باوجود بھی یہ انتہائی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

تکنیکی جائزہ.

Asian Sessions کے دوران US Dollar مستحکم نظر آیا ۔ اس طرح یہ  North  کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے  ۔ اس  منظر نامے کے ساتھ یہ 156 کی نفسیاتی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے ۔  14 روزہ RSI وسطی نقطے  سے اوپر اوور سولڈ کنڈیشنز کو ظاہر کرتے ہوئے  Correction  شروع ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے.

USDJPY کی قدر میں بحالی ، BOJ کا Open Market Intervention پر غیر واضح بیان
USDJPY

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button