USDJPY کی قدر میں بحالی، ضرورت پڑنے پر ضروری اقدامات کئے جا سکتے ہیں . Bank of Japan

Governor Ueda says that he is ready to intervene if Japanese Yen continues losing value

USDJPY کی قدر میں 155 کے قریب بحالی ریکارڈ کی گئی ہے . جبکہ Bank of Japan کے سربراہ اوئیڈا کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں. اور ضرورت پڑنے پر Open Market Intervention سمیت تمام ضروری اقدامات کیلئے تیار ہیں.

کازو اوئیڈا اور Japanese Government کے بیانات.

آج Asian Sessions کے دوران US Dollar کا Bullish Momentum جاری ہے. جو کہ گزشتہ روز Middle East Ceasefire پر غیر یقینی صورتحال کے بعد پیدا ہونے والے Risk Factor سے شروع ہوا.

اسوقت Leading Asian Currency میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے جس کے نتیجے میں USDJPY ایک مرتبہ پھر 155 پر آ گیا . یاد رہے کہ یہ Bank of Japan کی مقرر کردہ آخری ریڈ لائن ہے.

Yen میں شدید گراوٹ کو دیکھتے ہوئے گورنر اوئیڈا نے کہا ہے کہ وہ اس صورتحال کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں اور اگر Japanese Currency کی گراوٹ جاری رہی تو کسی بھی وقت Open Market Intervention کا آغاز کیا جا سکتا ہے . جس میں پہلی ترجیح Long Term Bonds کی فروخت سے Circulatory Money کو متوازن کرنا ہو گا. 

Open Market Intervention اور Exchange Rate پر اثرات۔

Currency Value کنٹرول کرنے کے لئے Forex Market میں بانڈز کی فروخت کو Open Market Intervention یا اوپن مارکیٹ مداخلت کہا جاتا ہے۔ اسے Alternative Monetary Tool تصور کیا جاتا ہے۔ یعنی اگر Central Bank افراط زر یعنی Inflation کنٹرول کرنے کیلئے Interest Rate نہ بڑھا رہا ہو تو یقینی طور پر ملکی کرنسی کا Foreign Exchange Rate نیچے آتا ہے۔

زیادہ Circulatory Money واپس لینے اور لوکل کرنسی کی طلب پیدا کرنے کیلئے Investment bonds مارکیٹ میں فروخت کئے جاتے ہیں۔ جس سے اسکی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس طریقہ کار کو گذشتہ 16 ماہ کے دوران Bank of Japan موثر طریقے سے استعمال کر چکا ہے۔ اپریل 2022ء سے لے کر نومبر تک سابق گورنر ہارو ہیکو کروڈا نے چار بار Intervene کر کے اور Yen Exchange Rate کو مستحکم کیا۔ لیکن انکے جانشین کازو اوئیڈا کئی بار اعلان کرنے کے باوجود بھی اسے استعمال نہیں کر پائے حالانکہ US Dollar  نے کئی بار انکی بیان کردہ ریڈ لائن عبور کیا۔ لیکن تمام تر انتظامات کے باوجود بھی یہ انتہائی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

USDJPY کا تکنیکی جائزہ.

Asian Sessions کے دوران US Dollar مستحکم نظر آیا ۔ اس طرح یہ  North  کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے  ۔ اس  منظر نامے کے ساتھ یہ 155 کی نفسیاتی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے ۔  14 روزہ RSI وسطی نقطے  سے اوپر اوور سولڈ کنڈیشنز کو ظاہر کرتے ہوئے  Correction  شروع ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے.

USDJPY کی قدر میں بحالی، ضرورت پڑنے پر ضروری اقدامات کئے جا سکتے ہیں . Bank of Japan
USDJPY

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button