یورو کی قدر میں کمی، US Jobless Claims اور GDP Report ریلیز
امریکی سیشنز کے دوران EURUSD نفسیاتی سطح 1.0900 سے نیچے آ گیا۔
یورو کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے US Jobless Claims اور رواں سال کے پہلے کوارٹر کی GDP Report کے مثبت اعداد و شمار ریلیز ہونے کے بعد EURUSD امریکی سیشنز کے آغاز پر 1.0900 سے نیچے آ گیا۔
US Jobless Claims کی تفصیلات
آج U.S Burau of Labor Statistics کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں Jobless Claims کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 65 ہزار کی پیشنگوئی تھی۔ اس طرح یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران 2 لاکھ 57 ہزار افراد نے Unemployment Allowance کیلئے درخواستیں دائر کیں۔
جن میں سے 26 ہزار نے اپنے کلیمز واپس لے لئے۔ خیال رہے کہ یہ اعداد و شمار آئندہ ماہ کی U.S Non Farm Payroll کیلئے بھی تخمینہ قائم کرنے میں مددگار ہوں گے۔ علاوہ ازیں اس سے Labor Market پر دباؤ میں کمی کو بھی ظاہر کر رہے ہیں۔
U.S GDP Report کا جائزہ
ہفتہ وار Jobless Claims کے علاوہ رواں سال کی پہلی GDP Report توقعات کو مات دے گئی۔ اسکی ریڈنگ 2.0 فیصد رہی جبکہ مارکیٹ توقعات 1.4 فیصد تھیں۔ یہ بلاشبہ حالیہ عرصے کے دوران U.S Debit Crisis کے بعد معاشی بحالی کی علامت ہے۔
اس کے علاوہ مارچ 2023ء میں امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے تین ملٹی نیشنل بینکوں کے دیوالیہ ہونے اور Credit Suisse جیسے قدیم ترین معاشی ادارے کے اس کی لپیٹ میں آنے کے بعد سے امریکی معاشی اعشاریے (Financial Indicators) مسلسل منفی منظرنامہ پیش کر رہے تھے۔ تاہم آج کے اعداد و شمار سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ بھی ظاہر ہو رہی ہے۔
اگر اسکا تقابلہ گذشتہ کوارٹر کے ساتھ کریں تو 2022ء کے آخری کوارٹر میں GDP کی سطح 2 فیصد ہی رہی تھی۔ تاہم کساد بازاری (Recession) اور دیگر بحرانوں کے بعد اس بار معاشی ماہرین قومی آمدنی میں کمی کی توقع کر رہے تھے۔
یورو کا ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی اعتبار سے یورو 1.0900 کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ سطح Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ اور 100SMA ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر فروخت کا ٹرینڈ نظر آ رہا ہے جو کہ ایک منفی ٹریگر کے زیر اثر اہم نفسیاتی مارک سے نیچے آنے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔
اگر یہاں سے نیچے سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو 1.0815 پر Fibonacci کی 50 فیصد ریٹریسمنٹ ہونے کی وجہ سے مضبوط ترین لیول ہے۔ تاہم اس کے بریک ہونے پر بیئرش چینل کا آغاز ہو جائے گا۔ جبکہ اوپر کی طرف 1.0920 کی مزاحمتی سطح (Resistance Level) عبور کرنے پر مجموعی منظرنامہ بلش ہو جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔