Gold کی قدر میں مندی ، US Dollar Index میں تیزی اور فیڈرل ریزرو کے بیانات. .
Demand for Golden Metal diminished after signs of relief in Middle East tensions .
Gold کی قدر میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . اسکی بنیادی وجوہات Middle East tensions میں کمی کے اثار اور اسکے بعد US Dollar Index میں ہونیوالی بحالی ہے .ان کے علاوہ Federal Reserve کی طرف سے آنیوالے بیانات سے بھی مارکیٹ موڈ تبدیل ہوا ہے.
US Dollar Index میں تیزی کی وجوہات کیا ہیں اور ان سے Gold کی طلب پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں.؟
آج European Sessions کے دوران US dollar Index میں بحالی کی لہر وسعت اختیار کر گئی ، جبکہ محفوظ سرمایہ کاری شمار کے جانیوالے Gold کی طلب میں نمایاں کمی واقع ہوئی .
Israeli Prime Minister بنیامین نیتن یاہو نے بیان میں کہا ہے کہ مستقبل قریب میں Gaza War ختم ہونے کے بعد انکی افواج طویل عرصے تک وہاں موجود رہیں گئی تا کہ قیام امن کو یقینی بنایا جا سکے . انکا یہ بیان خود Israel کے اتحادی ممالک کے لئے ایک بڑا سرپرائز ہے . کیونکہ گزشتہ روز وہ US Secretary of State انٹونی بلینکن کے ساتھ ملاقات اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلد جنگ بندی کے امکانات مسترد کر چکے ہیں . دوسری طرف انکے اس بیان پر فلسطینی اور عرب قیادت کی طرف سے کوئی فوری ردعمل نہیں آیا .
Middle East War بطور رسک فیکٹر
Middle East War عالمی مارکیٹس میں ایک بڑے رسک فیکٹر کے طور پر سامنے آئی ہے .White House کی صیہونی ریاست کے لئے غیر مشروط حمایت اور عرب و مسلم ممالک کے علاوہ Russia اور China کی طرف سے معصوم شہریوں کی نسل کشی پر انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا ہے .
Russian President ولادی میر پیوٹن سوموار کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسوقت آبدیدہ ہو گئے جبکہ وہ Gaza میں ہونے والی ہلاکتوں کا ذکر کر رہے تھے. جن میں نصف تعداد بچوں کی ہے. انہوں نے کہا کہ نہتے انسانوں کے بے رحمی سے قتل عام کرنے والے Ukraine پر شور کیسے مچا سکتے ہیں . انہوں نے اقوام متحدہ کی تشکیل نو کا مطالبہ بھی دوہرایا جسے Turkish President رجب طیب اردوگان نے پیش کیا تھا.
دراصل حالیہ دنوں کے دوران Global Markets میں Middle East کی صورتحال ایک عالمی تنازعے میں تبدیلی ہونے یا ایک Cold War شروع ہونے کا رسک فیکٹر بن کر سامنے آئی . یہی وجہ تھی کہ مارکیٹ پلیئرز نے کرنسیز سے سرمایہ Commodities بالخصوص Gold میں منتقل کرنا شروع کر دیا ، جنھیں عام طور پر محفوظ اثاثے سمجھا جاتا ہے .
تاہم آج کے اس بیان سے یہ تاثر ملا ہے کہ Israeli Government اس معاملے پر اپنے سخت گیر موقف سے پیچھے ہٹ رہی ہے ، جس سے خطے میں قیام امن کی امید پیدا ہوئی ہے اور اس سے Forex Markets کے ٹریڈنگ والیوم میں اضافہ ہوا ہے .
Federal Reserve کے بیانات.
Federal Reserve اگرچہ نومبر اجلاس میں Monetary Policy کا اعلان کر چکا ہے ، تاہم Rate Hike Program پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے . یہی وجہ ہے کہ آج چیئرمین جیروم پاول کی تقریر توجہ کر مرکز ہے . جس سے آئندہ کی حکمت عملی کا تعیّن کیا جا سکے گا .
اس سے قبل FOMC کی سینئر رکن گورنر لیزا نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے Interest Rate میں 25bps اضافے کی تجویز دی تھی ، جبکہ نیل کاشکاری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید اضافے کے حق میں نہیں ہیں تاہم حتمی فیصلہ معاشی رپورٹس کے مطابق ہونا چاہیے .
ان بیانات سے بھی یہ تاثر قائم ہوا کہ مستقبل قریب میں Policy Tightening Cycle بند نہیں کیا جائے گا . USD میں بحالی کی یہ بڑی وجوہات میں سے ایک ہے .
تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتباز سے گولڈ اپنی تمام 20SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ یہ 1950 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر ہے . یہ Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے .امریکی سیشنز کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ ممنفی ہے. اسکا 14 روزہ RSI اسوقت 65 کے قریب ہے جو کہ اوور سولڈ ایریا کی نشاندہی کر رہا ہے .
اسوقت یہ 1960 کی سطح کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 1954 ، 1944 اور 1934 جبکہ مزاحمتی حدیں 1974 ، 1984 اور 1994 ہیں .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔