گولڈ کی قدر مستحکم ، US Bonds Yields میں کمی ۔

سنہری دھات 1930 ڈالرز کی سطح عبور کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔

گولڈ کی قدر مستحکم دکھائی دے رہی ہے۔ ڈالر انڈیکس اور US Bonds Yields میں کمی کے بعد سنہری دھات کی بحالی وسعت اختیار کر گئی ہے۔

گولڈ کی قدر پر اثرانداز ہونیوالے عوامل۔

رواں ہفتے کے آغاز سے مارکیٹ کا محتاط انداز اور Rate Hike Program کے حوالے سے پائی جانیوالے غیر یقینی صورتحال افراط زر (Inflation) کے رسک فیکٹر میں اضافہ کر رہی تھی۔ اسکا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر اور طویل المدتی US Bonds Yields نے حاصل کیا۔

علاوہ ازیں فیڈرل ریزرو کے عہدیداران کی تقاریر اور بیانات سے بھی ٹریڈنگ والیوم میں کمی آئی۔ یہ وہ محرکات ہیں جن کے باعث کوئی مثبت ٹریگر نہ ہونے کے باوجود امریکی ڈالر گولڈ سمیت دیگر تمام ٹریڈنگ اثاثوں پر حاوی رہا۔

تاہم گذشتہ روز   US Jobless Claims ریلیز ہونے سے اس کا یہ مومینٹم کمزور ہو گیا۔ اس سے Treasury Bonds کی طلب (Demand) میں کمی آئی اور انکی Yields آج کے سیشن میں 1 فیصد سے بھی نیچے آ گئیں۔ اس سے سنہری دھات 1930 ڈالر کے قریب آ گئی۔ قبل ازیں یہ 1915 ڈالرز کی آخری بلش سپورٹ کا دفاع کر رہی تھی۔

چین۔ امریکہ تناؤ کے اثرات۔

دو روز قبل چینی صدر ژی جن پنگ کے ترجمان نے نئی دہلی میں G-20 میٹنگ میں ان کے شرکت نہ کرنے کی باقاعدہ تصدیق کر دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انکی اس ایونٹ میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات شیڈولڈ تھی۔

معاشی ماہرین اسے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی اور چینی صدور کے عالمی نظام رسد اور تفریط زر (Deflation) پر ایک دوسرے پر زبانی حملوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ اگرچہ ماضی قریب میں جو بائیڈن چین کو ایک بین الاقوامی حقیقت قرار دے چکے ہیں۔ جس کے بغیر عالمی مارکیٹس کا تصور بھی محال ہے۔

صورتحال اسوقت گھمبیر ہوئی جب بائیڈن نے چینی معیشت کو ایک ایسے ٹائم بم سے تشبیہ دی جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ جس کے جواب میں ژی جن پنگ نے اپنی اقتصادی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ Growth Rate میں اپنے ناقدین کو سرپرائز دینے کے لئے تیار رہیں۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

ٹیکنیکی اعتبار سے گولڈ مسلسل دوسرے روز بلش مومینٹم اپنائے ہوئے کم والیوم کی مارکیٹ میں 20 روزہ موونگ ایوریج کی طرف پیشقدمی کر رہا ہے۔ اپنے ایک ہفتے کی کم ترین سطح 1916 سے اوپر اس نے بے مثال کم بیک کیا ہے۔ اس کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 60 کے قریب ہے ، جو کہ اس کا مومینٹم جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہا ہے۔

گولڈ کی قدر مستحکم ، US Bonds Yields میں کمی

اسکے سپورٹ لیولز 1914 ، 1904 اور 1894 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1934 , 1945 اور 1955 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button