US Jobless Claims کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ.

توقعات سے مثبت اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد Rate Hike Program جاری رہنے کے امکانات کم ہو گئے

US Jobless Claims جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے . توقعات سے مثبت اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد Rate Hike Program جاری رہنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں . یہی وہ محرک ہے جو کہ گولڈ اور دیگر ٹریڈنگ اثاثوں کو سپورٹ کر رہا ہے .

US Jobless Claims کی تفصیلات.

US Bureau Of Labor statistics کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بیروزگاری کے کلیمز کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار رہی . جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 34 ہزار کی پیشگوئی تھی . اگر ان کا تقابلہ گزشتہ ہفتے کے ساتھ کیا جائے تو پچھلی رپورٹ میں یہ ریڈنگ 2 لاکھ 28 ہزار رہی تھی .

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 4 ہفتوں کے مجموعی کلیمز 2 لاکھ 37 ہزار 500 رہے ہیں . اس طرح یہ رپورٹ توقعات سے خاصی مثبت رہی ہے. لیکن امریکی ڈالر انڈیکس کے نقطہ نظر سے اس ڈیٹا سے پالیسی ریٹس میں اضافے کے امکانات کم ہو گئے ہیں .

مارکیٹ کا ردعمل.

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر بیک فٹ پر آ گیا . جبکہ اسکے مقابلے میں دیگر تمام ٹریڈنگ یونٹس بحالی کے ٹریک پر آتے ہوے دکھائی دے رہے ہیں . اسوقت امریکی ڈالر کے خلاف یورو ١.0700 کے قریب آ گیا ہے . جبکہ گولڈ 1921 کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے .

US Jobless Claims کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button