WTI Crude Oil کی قدر میں کمی ، President Day کی تعطیل کے باعث ٹریڈنگ والیوم میں کمی

Crude oil lacks follow through despite Geopolitical risks increasing demand

WTI Crude Oil کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ آج United States میں President Day کی تعطیل کے باعث  ٹریڈنگ والیوم کی کمی اور سرمایہ کاروں کا محتاط انداز ہے . ادھر Red Sea میں ایک US Oil Tanker یمن کے Houthi Rebels کی جانب سے کئے جانے والے حملے کے نتیجے میں تباہ ہو گیا ہے ،جس کے بعد متاثرہ علاقے سے تمام Shipments روک دی گئی ہیں.

Houthi Rebels کا US Oil Tanker پر حملہ.

آج Yemen کے Houthi Rebels کی طرف سے US Oil Tanker پر حملہ کیا گیا ، جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ عملے کو سمندر میں چھلانگیں لگانی پڑیں. White House کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بروقت امداد کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم Cargo Ship ڈوب گیا ہے . 

7 اکتوبر کو Israel پر فلسطینی تنظیم Hamas کے حملے میں 13 سو افراد کی ہلاکت اور 3 سو کو یرغمال بنائے جانے کے بعد Israeli Defense Forces کی کاروائیوں میں اب تک 28 ہزار افراد جان بحق اور 90 ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں . جن میں 6 ہزار بچے بھی شامل ہیں . امریکہ ان آپریشن کیلئے صیہونی ریاست کو مکمل سپورٹ کر رہا ہے . جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہے ہے . جبکہ South Africa کی درخواست پر International Court of Justice نے Genocide کا مقدمہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے .

اس صورتحال میں گزشتہ ایک ماہ سے Yemeni Rebels خطے میں Bab Almandab Strait سے گزارنے والے تمام تجارتی جہازوں پر حملے کر رہے ہیں .جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم  لے رہا ہے

Middle East کی صورتحال کے WTI Crude Oil پر اثرات.

مشرق وسطیٰ کے میں امن کی امیدیں دم توڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . آج ایرانی حمایت یافتہ گروپ Hizballah کی جانب سے Israel پر Missile Attacks کے بعد صیہونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے Cairo Peace Talks کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے .

جمے کے روز Israel کی طرف سے Gaza کے اہم ترین شہر Rafah پر حملے کے بعد Red Sea میں International Trade کے لئے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں . Multinational Supply Groups نے متاثرہ علاقے سے تمام Shipments منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے . غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں اور مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم دکھائی دے رہا ہے . جس سے Crude Oil Prices میں کمی واقع ہوئی ہے .

اپنے قارئیں کو بتاتے چلیں کہ Rafah City مصری سرحد کے قریب اہم ترین شہر ہے ، جو نہ صرف Israel اور Egypt کے درمیان اہم تجارتی مرکز ہے بلکہ حالیہ Middle East War کے دوران Palestine کے لئے انسانی امداد کا واحد راستہ بھی ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

نئے کاروباری  ہفتے کےآغاز پر  WTI Crude oil منفی  منظرنامہ  اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ  78 ڈالرز فی بیرلز سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے.

WTI Crude Oil کی قدر میں کمی ، President Day کی تعطیل کے باعث ٹریڈنگ والیوم میں کمی
WTI Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button