AUDUSD میں تیزی، Australian Manufacturing PMI جاری کر دی گئی.
Financial Data raised demand for Aussie Dollar on uncertainty of holding Rates

Australian Manufacturing PMI کے توقع سے بہتر اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد AUDUSD میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جو کہ Asian FX Sessions کے دوران 0.6300 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ مثبت ڈیٹا سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، جس سے کرنسی مارکیٹ میں استحکام پیدا ہو رہا ہے۔
دوسری جانب، Financial Report کے مطابق Economy پر Headline Inflation کے دباؤ میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو پالیسی سازوں کے لیے ایک اہم چیلنج بن سکتا ہے۔ اسی پس منظر میں، مارکیٹ توقع کر رہی ہے کہ Reserve Bank of Australia اپنی آئندہ میٹنگ میں Monetary Policy کو برقرار رکھے گا، جس کی وجہ سے Aussie Dollar کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
Australian PMI Data کے AUDUSD پر اثرات۔
S&P Global کی طرف سے جاری کی جانیوالی Australian Manufacturing PMI میں فروری 2025ء کا انڈیکس 52.6 فیصد رہا۔ جبکہ 50.4 فیصد کی توقع تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جنوری کے ساتھ کریں تو Purchase Managers Index کی سابقہ ریڈنگ 46.7 فیصد رہی تھی۔ اسکے علاوہ Composite PMI کا جائزہ لیں تو یہ توقعات کے برعکس 51.0 فیصد رہی ہے۔ جبکہ 50.3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔
خیال رہے کہ متفرق شعبوں کا PMI گذشتہ 6 ماہ میں پہلی بار بنیادی سطح 50.00 سے اوپر رہا ہے اور ابتدائی ریڈنگ سے مثبت ریڈنگ Australian Economy پر Inflation کے دباؤ میں اضافہ ظاہر کر رہی ہے . جس سے آئندہ RBA Monetary Policy بغیر تبدیلی کے برقرار رکھے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا . یہی فیکٹر Australian Dollar کی طلب میں اضافے کا سبب بنا. جس کی طلب بنیادی طور پر Chinese Forex Market سے پیدا ہو رہی ہے.
رپورٹ کے مطابق Services PMI کی ریڈنگ بھی توقعات سے مثبت 51.2 رہی جبکہ گذشتہ ماہ یہ 50.8 فیصد آئی تھی۔ بتاتے چلیں کہ یہ رواں کوارٹر کا انتہائی مثبت ڈیٹا ہے۔ جس میں Headline Inflation ایک مرتبہ پھر اوپر جاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . معاشی ماہرین اس رپورٹ کو ملے جلے اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دے رہے ہیں .
AUDUSD کا ٹیکنیکی جائزہ۔
ٹیکنیکی اعتبار سے آج Australian Dollar اپنی 20 روزہ موونگ کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے ۔ جسے اس نے گزشتہ روز US Sessions کے دوران کھو دیا تھا ۔ اسوقت یہ نفسیاتی سطح 0.6300 کے قریب موجود ہے .۔14 روزہ Relative Strength Index وسطی نقطے پر ہے۔ جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6250 کے قریب خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں۔

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6260 ، 0.6230 اور 0.6185 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6320 ، 0.6350 اور 0.6380 ہیں، تیسری سپورٹ بریک ہونے پر یہ اپنے Bearish Zone میں داخل ہو جائیگا. جبکہ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر سائیڈ لائن بلز ریلی میں شامل ہو کر اسے 0.6500 کیلئے درکار اسٹرینتھ مہیا کر سکتے ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔