ایشیئن مارکیٹس میں تیزی کا رجحان ۔

آج ایشیئن مارکیٹس میں کاروباری دن اور نئے ہفتے کے آغاز میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آج چین میں سرکاری تعطیل کے باعث چینی فائنانشل مارکیٹس بند ہیں۔ اسی وجہ سے آج پیپلز بینک آف چائنا نے یوان کا ریفرنس ریٹ بھی مقرر نہیں کیا۔ تاہم ہانگ کانگ کی اسٹاک ایکسچینج میں نہ صرف معمول کے مطابق ٹریڈنگ ہو رہی ہے بلکہ ایشیائی مارکیٹس میں سب سے زیادہ تیزی ہینگ سینگ انڈیکس میں ہی ہے۔ اسوقت انڈیکس 507 پوائنٹس کے اضافے اور 2 فیصد سے زائد سرمایہ کاری کے پھیلاؤ کے ساتھ 19 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 19362 کے بینچ مارک پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ تائیوان کا ٹی۔سیک انڈیکس 233 پوائنٹس کے اضافے اور 1.59 فیصد کیپٹیلائزیشن کے ساتھ 14806 کی سطح پر آ گیا ہے۔ ایشیئن مارکیٹس میں جاپان کی نیکائی۔225 مارکیٹ 289 پوائنٹس کے اضافے اور ایک پوائنٹ کی وسعت کے ساتھ 28504 کے لیول پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ انڈیا کی نیفٹی ( Nifty ) 126 پوائنٹس کے اضافے سے 17959 پر جبکہ آج ایشیئن مارکیٹس میں انڈیا کے ممبئی سینسیکس انڈیکس ( Mumbai Sensex ) 449 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60 ہزار کا بینچ مارک عبور کرتے ہوئے 60243 کی تاریخی سطح پر آ گئی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ ماہ یعنی اگست 2022 ء کے دوران بھی ممبئی سینسیکس 60 ہزار کی نفسیاتی حد ایک بار عبور کر چکی یے تاہم اسے تین دن سے زیادہ برقرار نہیں رکھ سکی۔ اپنے انڈیکس کے لحاظ سے ممبئی سینسیکس دنیا کی سبسے بڑی فائنانشل مارکیٹ بن گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button