سوئس فرانک کی قدر مستحکم، SNB کا Credit Suisse کیلئے بیل آؤٹ پیکیج

سوئس فرانک کی قدر مستحکم دکھائی دے رہی ہے جس کی بنیادی وجہ SNB کا Credit Suisse کیلئے بیل آؤٹ پیکیج ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئس نیشنل بینک (SNB) نے دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچے Credit Suisse بینک کیلئے 51 بلیئن یورو کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد بینک نے اپنے آپریشنز بحال کر دیئے ہیں۔

کریڈٹ سوئس بینک دنیا کے بڑے معاشی اداروں میں سے ایک اور عالمی مالیاتی نظام میں نمایاں حثیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ دو روز قبل اسکے ڈیفالٹ کرنے کی خبروں سے عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں اسوقت شدید گراوٹ واقع ہوئی تھی جب اسکے سب سے بڑے شیئر ہولڈر سعودی نیشنل بینک نے اپنے شیئرز کی تعداد 10 فیصد تک محدود کرنے اور مزید مالی معاونت فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

امریکہ کے تین بڑے بینکوں، سلور گیٹ بینک (SGB), سگنیچر بینک (Signature Bank) اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کی فائنانسنگ کیلئے مشہور سلیکون ویلی بینکوں نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ جس کے بعد امریکی ریگولیٹری اداروں نے مداخلت کرتے ہوئے بینکوں کے صارفین کی اپنے اثاثوں تک رسائی کو بحال کر دیا تھا۔ تاہم عالمی بینکاری نظام کے بکھرنے کی افواہوں سے دنیا بھر میں بینکوں سے کھربوں ڈالرز کا انخلاء ریکارڈ کیا گیا۔

اسکے علاوہ بینک سیکٹر کے اسٹاکس میں شدید سیلنگ ہوئی۔ جس سے انکی اسٹاک ویلیو میں 30 فیصد سے زائد کمی واقع ہوئی۔ عالمی مالیاتی نظام کی ناکامی کے بارے میں افواہیں پھیلانے میں مرکزی کردار سوشل میڈیا نے ادا کیا۔ دو روز سے متحرک سوئس حکام اور سوئس نیشنل بینک نے ملکی بینکنگ انڈسٹری کی ساکھ بچانے کیلئے امداد کا اعلان جمعرات کو یورپی سیشنز کے دوران کیا۔

کریڈٹ سوئس بینک نے بیل آؤٹ پیکیج کی تصدیق کرتے ہوئے کہا

"اضافی امداد سے بینک کی بنیادی سرگرمیاں بحال کر دی گئیں ہیں۔ بالخصوص اثاثوں کی تحلیل اور فنڈز کے انخلاء کی سہولت بحال کر دی گئی ہے۔ صارفین افواہوں پر یقین نہ کریں۔ Credit Suisse بھرپور انداز میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے”۔

سوئس فرانک کا ردعمل

سوئس نیشنل بینک کی مداخلت اور عالمی نظام زر کی بحالی کے بعد یورپی فوریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران سوئس فرانک کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) بیک فٹ پر جاتا ہوا دکھائی دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سلیکون ویلی سے دیوالیہ ہونے کے بعد شروع ہونیوالا بحران یورپ پہنچنے کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کے بینکنگ اسٹاکس میں 75 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا۔ یورپی اور ایشیائی مارکیٹس کریش ہوتی ہوئی نظر آئیں۔ گذشتہ روز Nikkei225 اور Hang Seng میں دو بار ٹریڈنگ معطل ہوئی۔ اسکے علاوہ سوئس فرانک میں 3 فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button