Gold Price میں محدود رینج، توقعات سے مثبت PCE Price Index ریلیز

Inflation Data beat expectations reasoned uncertainty in Markets

PCE Price Index  کی سالانہ سطح توقعات کو مات دیتے ہوئے 2.8 فیصد آنے کے بعد US Dollar Index میں تیزی جبکہ  Commodities کی طلب میں کمی واقع ہوئی . جس کے بعد Gold Price محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے. سرمایہ کاروں کے اس محتاط انداز اپنانے کی وجہ Federal Reserve کے آئندہ اجلاس میں Rates Cut Program  شروع کرنے کے حوالے سے بے یقینی میں اضافہ ہونا ہے .

US PCE Index Report کی تفصیلات.

US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون 2024 میں Headline Inflation کی ریڈنگ  2.8 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی.

اگر اسکا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو مئی میں  یہ انڈیکس 2.6 فیصد رہا تھا.  دوسری طرف سالانہ  Core PCE ریڈنگ 2.9 فیصد آئی ہے . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2.8 فیصد کی توقع کر رہے تھے.

Gold Price میں محدود رینج، توقعات سے مثبت PCE Price Index ریلیز
US PCE Price Index Statement

ماہانہ Core PCE کا جائزہ لیں تو اسکی شرح 0.3 آئی ہے ، خیال رہے کہ مارکیٹ توقعات0.2 فیصدکی ہی  تھیں. Federal Reserve کے Inflation کیلئے Preferred Guage سے Economy کا منفی منظرنامہ سامنے آیا ہے.

US PCE Report کا Fed Monetary Policy میں کردار.

اس رپورٹ سے CPI اور PPI دونوں کی نسبت زیادہ بہتر انداز سے Inflation کے عوام پر اثرات کا اندازہ کیا جاتا ہے اور زیادہ تر اسی رپورٹ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر Federal Reserve اپنی اگلی میٹنگز کے دوران Monetary Policy کے بارے میں فیصلے کرتا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں ان حالات میں جبکہ US Federal Reserve رواں سال Rates Cut Policy شروع کرنے کا اشارہ دے چکا ہے . یہ رپورٹ انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے .

یہ ڈیٹا US Consumer Price Index کی طرح انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔ جس سے امریکی صارفین کی Cost of living اور قوت خرید کا تعین کیا جاتا ہے۔ اس کی اہمیت یوں بھی زیادہ ہے کہ US Monetary Policy کے تعین کیلئے یہ Headline Inflation کی پیمائش کا ترجیحی گیج ہے۔ جس کا حوالہ FOMC کے اجلاس میں ضرور دیا جاتا ہے.

Gold Price کا تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت  تمام موونگ ایوریجز  سے نیچے  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2390 ڈالرز کی  سطح  پر ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کھو چکا ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ منفی ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 80  کے قریب ہے جو کہ اوور سولڈ ایریا ظاہر کر رہی ہے.

Gold Price میں محدود رینج، توقعات کے مطابق PCE Price Index ریلیز
Gold Price after PCE Price Index as on 28th June 2024

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button