Gold Price میں گراوٹ، US Dollar کی طلب میں اضافہ اور Fed Rates Bets میں کمی.
Latest US Financial Data raised uncertainty for next FOMC Meeting
بدھ کو Gold Price مسلسل چھٹے کاروباری دن میں کمی کا شکار ہوا۔ یہ قیمتی دھات US Dollar کی اسٹرینتھ میں اضافے کے باعث دباؤ میں ہے جو حالیہ دنوں میں بڑھتا جا رہا ہے۔ ٹریڈرز نے نومبر میں ہونے والی Federal Reserve کی نومبر میٹنگ میں 50 بنیادی پوائنٹس کی بڑی Policy Rates میں کمی کی توقعات کو کم کر دیا ہے. جس کی وجہ سے Gold Price مندی کی شکار ہوئی۔
US Dollar کی بڑھتی ہوئی طلب اور Gold Price میں کمی کی وجوہات.
US Dollar Index جو کہ چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں گرین بیک کی قیمت کو ٹریک کرتا ہے. آج تقریباً 102.70 تک پہنچ گیا ہے۔ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، Gold Price میں کمی کا سبب بنتا ہے. کیونکہ سرمایہ کار محتاط ہو جاتے ہیں۔
دوسری جانب، بدھ کے European Sessions میں 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields تقریباً 4.02% تک گر گئی. لیکن ابھی بھی یہ دو ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب ہیں۔
ماہرین نے توقعات سے مثبت US Nonfarm Data کی روشنی میں Fed کی Cut Rates Bets کو کم کر دیا ہے. جس نے Recession کے خطرات کو کم کیا۔ US Jobs Data میں ظاہر ہوا. کہ Labor Demand مضبوط رہی، Unemployment Rate میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے. اور Hourly Wage Rate میں اضافہ توقع سے زیادہ تھا۔
Geopolitical Tensions اور مستقبل کی توقعات.
معاشی ماہرین کے مطابق Gold Price میں مزید کمی کی توقعات کم ہیں. کیونکہ Middle East کے خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ نے اس کی Supply کو متاثر کیا ہے۔ اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان جنگ میں شدت آئی ہے، جس کے بعد حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی ہلاکت کے نتیجے میں حالات مزید بگڑ گئے ہیں۔ خیال رہے کہ جغرافیائی مسائل کے دوران Precious Metals جیسے Gold کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔
مجموعی طور پر، موجودہ حالات میں Gold Price کی سمت کا تعین امریکی ڈالر کی کارکردگی، Policy Rates، اور عالمی معاشی ڈیٹا کریں گے۔
تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold ابھی بھی اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .اسوقت یہ 2616 ڈالرز کی سطح پر آ گیا ہے. اور اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ برقرار رکھی ہوئی ہے.
US Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 75 کے قریب ہے جو کہ بحالی کے امکانات کی نمائندگی کر رہی ہے . اس سطح پر مضبوط ترین سپورٹ 2605 ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔