Gold Price میں مندی ، توقعات سے مثبت US Nonfarm Payroll Report ریلیز.
US Labor Market posted 2 lac 54 thousand jobs, signifies Inflationary Shock
US Nonfarm Payroll جاری ہونے پر Gold Price میں شدید مندی جاری ہے . جبکہ US Dollar Index نفسیاتی سطح 102.54 کی سطح پر آ گیا ہے. تاہم Commodities اور Stocks اس سے ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکے. کیونکہ ڈیٹا کئی ماہ کے وقفے سے Inflationary Shock ظاہر کر رہا ہے.
US Nonfarm Payroll Report کی تفصیلات۔
US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں ستمبر کے دوران US Labor Market میں 2 لاکھ 54 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 40 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ سابقہ اعداد و شمار سے کریں تو اگست میں 1 لاکھ 42 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا تھا ۔ بعد ازاں نظر ثانی شدہ ڈیٹا میں یہ 1 لاکھ 36 ہزار پر آ گئی تھی..
Unemployment Rate اور Average Hourly Earnings میں اضافہ۔
رہورٹ کی Headline توقعات سے مثبت رہی. اور Unemployment Rate توقعات کو مات دیتے ہوئے 4.1 فیصد پر آ گیا ۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 4.2 فیصد تھی . Average Hourly Earnings میں 0.4 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
گھریلو ملازمین اور صنعتی شعبے کے کانٹریکٹس۔
ایک ماہ کے معاشی دورانئے میں گھریلو ملازمین کے 4 لاکھ 30 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے جبکہ مارکیٹ توقعات محض 1 لاکھ 30 ہزار کی تھیں۔ لیکن Manufacturing Sector میں خلاف توقع 7 ہزار ملازمین نکالے گئے. US Nonfarm Payroll جاری ہونے پر Gold Price میں مندی دیکھی جا رہی ہے . جبکہ ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد US Bonds Yields دس پوائنٹس اضافے سے 4.20 فیصد پر آ گئیں،
رپورٹ کے تمام حصوں کا جائزہ لیں تو اسے انتہائی مثبت اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد حیران کن ہے۔ لیکن صنعتی ملازمین کی تعداد میں رواں ماہ کمی ہوئی ۔ یہ پہلو معیشت اور معیار زندگی پر Inflation کے اثرات میں اضافے کو ظاہر کر رہی ہے.
رواں ہفتے Chairman fed کی تقریر اور Rate Cut Policy پر بحث سمیٹے جانے کے بعد یہ پہلی Non-Farm Payroll Report ہے ۔ اس طرح اگست 2024ء کا ۔یہ ڈیٹا Inflation کے Labor Market پر مرتب ہونیوالے مثبت اثرات کی نمائندگی کر رہا ہے.
Gold Price کا تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold ابھی بھی اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .اسوقت یہ 2640 ڈالرز کی سطح پر آ گیا ہے. اور اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ برقرار رکھی ہوئی ہے.
US Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 75 کے قریب ہے جو کہ بحالی کے امکانات کی نمائندگی کر رہی ہے . اس سطح پر مضبوط ترین سپورٹ 2630 ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔