Gold Price میں مندی، Geopolitical Conflicts کے باعث سرمایہ کار محتاط.

Situation in the Middle East is driving the Risk Factor in Financial Markets

Geopolitical Conflicts کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں Gold Price  میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی کی لہر جاری ہے . ایسا شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتا ہے کہ Commodities اور US Bonds Yields میں ایک ساتھ گراوٹ واقع ہو. تاہم اس بار Risk Factor کا وزن Markets کے تمام Segments پر یکساں نظر آ رہا ہے.

Geopolitical Conflicts کے Gold Price پر اثرات.

Hamas کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد Middle East میں حالات کشيدہ ہيں۔ Gaza ميں تازہ اسرائيلی حملوں ميں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے. جبکہ Tel Aviv میں ايک فلسطينی حملہ ‌آور کی کارروائی کے نتیجے میں دو اسرائيلی مارے گئے ہیں.

ادھر عالمی سطح پر Iran اور Israel کے درمیان بڑی جنگ روکنے کیلئے کوششوں میں تیزی آ گئی ہے . تاہم امریکہ ایک طرف تو دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے متحرک ہے. تو دوسری طرف ہزاروں فوجی اہلکار اور جنگی ساز و سامان Red Sea منتقل کر رہا ہے. تا کہ  صیہونی ریاست کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے.  White House کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا تمام خطرات کے خلاف اسرائیل کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے.

یہی وجہ ہے کہ رسک فیکٹر میں اضافہ ہوا ہے جس کا وزن Bright Metal اور US Dollar Index ، دونوں پر ہی یکساں طور پر   پر آتا ہوا محسوس ہو رہا ہے. آج مسلسل تیسرے روز فروخت کی ریلی جاری ہے . مجموعی طور پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران Gold کی قیمت میں 32 ڈالرز کی کمی واقع ہو چکی ہے.

جنگ کا آغاز کسی بھی وقت ہو سکتا ہے. نیتن یاہو.

Israeli Prime Minister بنجمن نیتن یاہو نے سوموار کو War Cabinet سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ دشمن Israel پر حملہ کرے، وہ پیشگی حملہ کریں گے. انہوں نے کہا  کہ اگر Iran  نے دوبارہ حملہ کیا. تو اس مرتبہ وہ پیچھے نہیں ہٹے گا. اور اپنے اتحادیوں کے مل کر اسکی تباہی یقینی بنائے گا.  ادھر Iranian Revolutionary Guards کے مطابق دشمن کے خلاف تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں.

ان بیانات کے بعد پہلے سے خدشات کی شکار Global Markets سے سرمائے کا بڑے پیمانے پر انخلا ریکارڈ کیا گیا. بالخصوص Precious Metals انتہائی دباؤ کی شکار ہوئی ہیں.

ادھر غزہ ميں الاقصیٰ شہدا ہسپتال کے احاطے ميں پناہ گزينوں کے ايک خيمے پر اسرائيلی حملے ميں کم از کم چار افراد ہلاک اور کئی ديگر زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان ميں ايک خاتون بھی شامل تھيں۔ دير البلح کے مقام پر واقع يہ ہسپتال غزہ ميں اس وقت مرکزی طبی مرکز ہے، جہاں ہزاروں بے گھر افراد نے  خيموں ميں پناہ لے رکھی ہے.

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت  تمام موونگ ایوریجز  سے نیچے  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2420 ڈالرز کی  سطح  پر ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کھو چکا ہے  Asian Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ منفی ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 80  کے قریب ہے جو کہ اوور سولڈ ایریا ظاہر کر رہی ہے.

Gold Price میں مندی، Geopolitical Conflicts کے باعث سرمایہ کار محتاط.
Gold Price as on 6th August 2024, during Asian Sessions

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button