Gold Price کی محدود رینج، US Retail Sales اور Federal Reserve کے بیانات.
Commodities could not get advantage on uncertain Rates Cut bets
US Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد Gold Price میں مندی جبکہ US Bonds Yields میں تیزی دکھائی دے رہی ہے. توقعات سے مثبت ڈیٹا پبلش ہونے کے باوجود Federal Reserve کے بیانات سے FOMC کی ستمبر میٹنگ میں Rates Cut کے بارے میں غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا . اسی وجہ سے سنہری دھات سمیت Commodities کے سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں.
Federal Reserve کی طرف سے بیانات کے Gold Price پر اثرات.
آج Federal Reserve کے مختلف عہدیداروں کی طرف سے تقاریر کا سلسلہ جاری ہے . جس سے FOMC کی ستمبر میٹنگ میں Rates Cut Policy کے آغاز بارے غیر یقینی صورتحال اور ابہام پیدا ہوئے. یہی وجہ ہے کہ سنہری دھات سمیت Commodities کے سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں.
Federal Reserve St Louis کے صدر اور سینئر پالیسی ساز رکن البرٹو مسلیم نے اپنے بیان میں کہا. کہ US Monetary policy میں مرحلہ وار کمی کا وقت بہت قریب ہے. تاہم آغاز کب کیا جاتا ہے، اسکا دارومدار Financial Reports پر ہو گا. انکے اس بیان پر مارکیٹس واضح اشارہ حاصل کرنے میں ناکام رہی. اور سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے. کیونکہ شرح سود میں کمی کا ٹائم فریم شکوک و شبہات کا شکار نظر آ رہا ہے.
US Retail Sales توقعات سے مثبت، تاہم واضح سمت دینے میں ناکام.
US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت 1 فیصد اضافہ ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.3 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing میں 0.3 ، Control Group میں 1.1 جبکہ Gas and Auto Sector میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا. ۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.7 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ جون 2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.3 رہی تھی۔ مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی۔
رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation کم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Export Prices میں مسلسل دوسرے ماہ اضافہ ہوا ہے . اگرچہ Federal Reserve کی آئندہ میٹنگ میں Interest Rates پر غیر یقینی صورتحال جاری ہے . تاہم Rates Cut کے امکانات پر بحث جاری ہے . جس سے Gold کے سرمایہ کار بھی محتاط انداز اختیار کر گئے.
تکینکی جائزہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold ابھی بھی اپنی 20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 2420 ڈالرز کی سطح کے قریب ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے US Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ منفی ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ Correction شروع ہونے کی نشاندہی کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔