FOMC Rate Decision کے بعد US Dollar کا دفاعی انداز، آخر وجوہات کیا ہیں ؟

Federal Reserve held the Interest Rate, sees only one Rate Cut in 2024

FOMC Rate Decision کے بعد Global Markets کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . آج Fed Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھے جانے اور جیروم پاول کی پریس کانفرنس سے  رواں سال صرف ایک Interest Rate میں کمی کا تاثر ملا . جس سے US Dollar کو اپنی آج کی  Gains واپس کرنا پڑیں  . جبکہ دیگر تمام Currencies اور Commodities کی طلب بڑھتی ہوئی دکھائی دی.

FOMC کا فیصلہ کیا تھا اور اس سے غیر یقینی صورتحال میں کیوں اضافہ ہوا؟

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے  توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا .

پریس ریلیز میں بتایا گیا  کہ  Labor Market پر دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی . علاوہ ازیں Growth Rates میں اضافے کیلئے رواں سال  Policy Rates میں مرحلہ وار کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا . دسمبر 2024 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 5 فیصد رکھی گئی ہے .

Fed Rate Forecast میں تبدیلی کیوں کی گئی؟

جون کی میٹنگ کے بعد جاری ہونیوالی Fed Forecast میں بتایا گیا تھا. کہ پالیسی ساز اراکین 2024  کے اختتام تک policy Rates بتدریج کم کرنے اور 4.60 پر لانے کیلئے آمادہ ہیں .

FOMC Rate Decision کے بعد US Dollar کا دفاعی انداز
FOMC Statement 31st July 2024.

تاہم آج اپنے سابقہ بیان کے برعکس اسے 5 فیصد کر دیا گیا. جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے. کہ  اس بار صرف ایک Rate Cut ہو گا. اسی وجہ سے US Dollar سپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ، اور  10 سالہ مدت کی US Bonds Yields بھی 13 بنیادی پوائنٹس کے اضافے سے 4.60 فیصد پر آ گئیں.

گزشتہ ماہ High Tier Data میں Headline Inflation مسلسل اتار چڑھاؤ کی شکار رہی . جبکہ PCE Price Index اگرچہ توقعات سے کم تھا. لیکن Core Inflation تین ماہ قبل کی سطح 3.29 پر ہی برقرار رہی ، جو US Economy پر دباؤ کی عکاسی کر رہی ہے.

Inflation مقررہ ہدف تک لانے کا انتظار کیا جائیگا، چیئرمین فیڈرل ریزرو.

Monetary policy Statement جاری ہونے کے آدھے گھنٹے بعد Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران Interest Rate میں کمی کے طریقہ کار پر بحث کی گئی .

جیروم پاول نے 1970 کی دہائی میں اپنائی گئی سخت Monetary Policy کے منفی نتائج کی مثال دیتے ہوئے کہا. کہ وہ طویل عرصے تک بلند Rates برقرار رکھنے کی غلطی نہیں دوہرائیں گے. تاہم اسے معیشت کی جڑیں کھوکھلی کرنے کیلئے نہیں چھوڑا جا سکتا.  اس بیان سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ Federal Reserve کسی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کریگا.

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button