Gold Price میں محدود رینج، Geopolitical Tensions سے سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

Modest Recovery in the US Dollar dragged the Bright Metal in negative zone.

Geopolitical Tensions میں اضافے اسکے نتیجے میں US Dollar کی طلب میں اضافے کے باعث Gold Price محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے. Middle East میں US Troops کی آمد اور Israel پر Iran کے ممکنہ حملے کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں.

Geopolitical Tensions کس طرح سے Gold Price پر اثر انداز ہو رہی ہیں؟

عام طور پر Geopolitical Tensions میں اضافے سے پیدا ہونے والا رسک فیکٹر Gold سمیت تمام  Commodities اور Precious Metals کو سپورٹ کرتا ہے .کیونکہ ایسی صورتحال سرمایہ کاروں کو محفوظ سمجہے جانے والے اثاثوں یعنی Safe Heaven Assets کی خرید داری پر مائل کرتی ہے.

تاہم جب غیر یقینی صورتحال طویل عرصے تک قائم رہتی ہے. تب Global Markets میں زیادہ تر ٹریڈرز سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دینا شروع ہو جاتے ہیں اور ٹریڈنگ والیوم کم ہو جاتا ہے . اس سطح پر Market Trend کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر اور اس سے منسلک 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields حاصل کرتے ہیں . 

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز یہی صورتحال Gold اور دیگر Commodities کی ٹریڈ میں دیکھنے کو مل رہی ہے . سنہری دھات کا سب سے بڑا خرید دار چین  USD کے خلاف Chinese Yuan کو سپورٹ دینے میں مصروف ہے . اور Chinese Markets سے خرید داری کے نئے آرڈرز نہیں مل رہے. کیونکہ حکومتی فنڈز Bonds Selling Operations کیلئے استمعال ہو رہے ہیں . اسی وجہ سے Asian Sessions ٹریڈنگ والیوم میں کمی کا شکار ہوا ہے.

US Troops کی مشرق وسطیٰ روانگی مسلسل جاری.

White House کی طرف سے جاری کردہ غیر رسمی بیان میں بتایا گیا ہے. کہ گزشتہ رات Abraham Lincoln Squard بھی مشرق وسطیٰ روانہ کر دیا گیا. خیال رہے کہ یہ غیر معمولی حالات میں استمعال کیا جانیوالا US Naval Carrier ہے. اس سے قبل امریکہ بھاری جنگی ساز و سامان بھی Red Sea منتقل کر چکا ہے.

Gold سمیت Commodities کے سرمایہ کار ان حالات میں انتہائی محتاط طرز عمل اپنائے ہوئے. سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں . معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹس میں آنیوالے دنوں کے دوران اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے.

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس پیشرفت کا بنیادی محرک Israel کا دفاع اور امریکی مفادات کا تحفظ کرنا ہے . ان تیاریوں کو دیکھتے ہوئے خطے میں آٹھ ماہ سے جاری جنگ وسعت اختیار کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے. بتاتے چلیں کہ رواں ماہ کے آغاز پر Hamas Political Wing سربراہ. اور سابق فلسطینی وزیر اعظم اسمعیل ہنیہ کی Iran میں شہادت سے صیہونی ریاست پر Iran کی طرف سے حملے کا خدشہ موجود ہے.  

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اسوقت بھی تمام موونگ ایوریجز  سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2420 ڈالرز کی  سطح  پر ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کے قریب موجود ہے.  Asian Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ نیوٹرل ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 70  کے قریب ہے جو کہ اوور سولڈ ایریا ظاہر کر رہی ہے.

Gold Price میں محدود رینج، Geopolitical Tensions سے سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.
Gold Price as on 12th August 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button