Japanese Monetary Policy اور Global Stocks میں غیر یقینی صورتحال

Asian and Global Stocks lost ground after unexpected change in Bank of Japan's stance on Interest Rate

Global Stocks گزشتہ ہفتے Japanese Monetary Policy کے اعلان کئے جانے کے بعد سے شدید اتار چڑھاؤ کی زد میں ہیں . Bank of Japan کی طرف سے ایک طویل عرصے کے بعد Interest Rate میں اضافے سے Global Fiscal System ہی غیر متوازن نہیں ہوا بلکہ Equities کے سرمایہ کار بھی عدم تحفظ کے شکار ہوئے ہیں.

Japanese Monetary Policy کس طرح سے Global Stocks پر اثر انداز ہوئی؟

Japanese Monetary Policy  ہمیشہ سے Global Economy کے لیے دلچسپی کا باعث رہی ہے، خاص طور پر جب Japan جیسے بڑے اقتصادی کھلاڑی اپنے Interest Rate میں تبدیلی کرتے ہیں۔ تو اسکے اثرات صرف Asian Markets پر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے معاشی نظام پر مرتب ہوتے ہیں.

حالیہ برسوں میں جاپان نے غیر معمولی مالیاتی اقدامات، جیسے کہ صفر اور منفی شرح سود ، اختیار کی تھی۔ لیکن گزشتہ ہفتے  جاپان نے Policy Rate میں اضافہ کیا ہے، جو کہ Global Markets پر اہم اثرات مرتب کر رہا ہے۔

Japanese Monetary Policy اور Global Stocks میں غیر یقینی صورتحال
Dow Jones Industrial Average as on 5th August 2024

اختتام ہفتہ سے دنیا بھر کی Stock Markets میں آنیوالی مندی کی لہر زور پکڑ رہی ہے. اسکی وجہ صرف ایشیائی ملک کی طرف سے شرح سود میں اضافہ ہے. جو United States اور China کے بعد 3rd Largest Economy around the Globe ہے. اور International Trade میں کلیئرنس کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے.

Bank of Japan کا عالمی نظام زر میں کردار.

جاپان دنیا کی تیسری بڑی معیشت ہے اور اس کا Fiscal System عالمی تجارتی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ Bank of Japan کی پالیسیاں بین الاقوامی تجارت، سرمایہ کاری، اور Financial Markets کی سمت پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں.

BOJ نے مختلف Global Financial Crisis کے دوران مثبت کردار ادا کیا ہے۔ جیسے کہ 2008 کے  کے دوران، بینک آف جاپان نے Global Economy کو سہارا دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے، جن میں Monetary Policy میں نرمی اور مالیاتی استحکام کے اقدامات شامل تھے.

علاوہ ازیں بینک آف جاپان بین الاقوامی مالیاتی اداروں جیسے کہ International Monetary Fund  اور World Bank کے ساتھ قریبی روابط رکھتا ہے۔ یہ ادارے جاپان کی مالیاتی پالیسیوں اور عالمی اقتصادی حالات پر بات چیت کرتے ہیں. جو عالمی مالیاتی نظام کی ترقی میں مددگار ثابت ہوتا ہے. BOJ دنیا کے مختلف ممالک کو قرضے فراہم کرنے کیلئے ان اداروں کو فنڈز مہیا کرتا ہے. اس لئے اسکی شرح سود سے معاشی توازن تبدیل ہوتا ہے.

دنیا کی سب سے بڑی Stock Holding  رکھنے والی یہ معاشی طاقت. Equities کے علاوہ Commodities بالخصوص Gold کی سمت کا بھی تعین کرتی ہے . کیونکہ Interest Rate میں کی جانیوالی تبدیلی سے Asian Markets میں Japanese Yen کی سرکولیشن میں اضافہ ہوتا ہے. جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اضافے فنڈز ادا کرنا پڑتے ہیں،

یہی وہ محرک ہے جس سے Stock اور Commodities کے سرمایہ کار  سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دیتے ہیں. اور یہی پہلو ہم نے گزشتہ ہفتے دیکھا جب ایک عشرے کے بعد Bank of Japan نے اپنی Monetary Policy تبدیل کرنے کا اعلان کیا. ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ Stock Markets آنیوالے دنوں میں بھی دباؤ کی شکار رہ سکتی ہیں . تاہم اس کے بعد یہ تکنیکی انداز میں بحال ہونا شروع ہو جائیں گی.

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button