Gold اور Crude Oil کی قدر میں کمی، Wheat کی قیمت مستحکم

آج کماڈٹی مارکیٹ میں گولڈ (Gold) کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج سنہری دھات 2 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1753 ڈالرز فی اونس پر آ گئی ہے۔ Platinum آج 5 ڈالرز کی گراوٹ کے ساتھ 985 ڈالرز فی اونس پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف Palladium کی قدر میں شدید مندی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 50 ڈالرز نیچے 1833 پر آ گیا ہے۔ چاندی (Silver) آج 0.46 فیصد کمی کے ساتھ 21.45 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ کماڈٹی مارکیٹ میں آج گراوٹ Black Friday کی وجہ سے کم دورانئے کی ٹریڈ میں امریکی ڈالر (USD) اور اسکے بانڈز کی طلب (Demand) میں اضافے کے بعد واقع ہوئی ہے۔

آج خام تیل (Crude Oil) کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی عدم استحکام رسد کی وجہ سے آج گولڈ کی طرح کروڈ آئل کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ حالانکہ عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں گولڈ کو خام تیل کا معکوس سمجھا جاتا ہے یعنی اگر خام تیل کی قدر میں کمی واقع ہوتی ہے ایسا امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہوتا ہے جبکہ گولڈ کو اسکا روائتی حریف سمجھا جاتا ہے۔ جو کہ اسٹاکس کے ساتھ اپنا موڈ بدلتا ہے۔ تاہم یہ اس ہفتے کے دوران دوسری بار ہوا ہے کہ گولڈ اور کروڈ آئل دونوں کی قدر میں ایک ساتھ کمی واقع ہوئی ہے۔ آج Brent کی قیمت 2 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 84.51 ڈالرز فی بیرل جبکہ WTI 1 ڈالرز کم ہو کر 77 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا ہے۔

زرعی اجناس میں گندم (Wheat) 8 ڈالرز کمی کے ساتھ 328 ڈالرز فی ٹن پر آ گیا ہے۔ جبکہ کپاس (Cotton) آج 1 فیصد نیچے 0.83 ڈالرز فی پونڈ اور Palm Oil آج 37 رنگٹس گراوٹ کے ساتھ 4 ہزار رنگٹس ٹن پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف Soyabeans آج 0.14 فیصد اضافے کے ساتھ 14.38 ڈالرز فی من کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button