امریکی مارکیٹس میں ہفتے کے آخری دن منفی رجحان

آج دیگر عالمی مارکیٹس کی طرح امریکی مارکیٹس ( U.S Financial Markets ) میں بھی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی ڈالر ( U.S Dollar ) میں سرمایہ کاری کے بڑے حجم کی وجہ سے دباؤ اسٹاکس کی طرف منتقل ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری ہفتے کا آخری دن ہونے کی وجہ سے بھی فروخت ( Selling ) کا رجحان دیکھا جا رہا ہے کیونکہ سرمایہ کار قلیل المدتی ( Short Term ) پوزیشنز فروخت کر رہے ہیں۔ Nasdaq100 آج 165 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 11760 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ Nasdaq Composite Index بھی 194 پوائنٹس کی کمی سے 11361 پر سرمایہ کاری کے کم حجم کے ساتھ گراوٹ کی شکار ہے۔ S&P500 انڈیکس 53 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3849 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ DIJA بھی آج شدید دباؤ کی شکار ہے اور 316 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 30645 پر آ گئی ہے۔ نیویارک اسٹاک ایکسچینج ( NYSE ) آج 231 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 14490 پر ٹریڈ کر رہی یے جبکہ RUSSEL2000 انڈیکس 43 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 1781 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button