AUDUSD میں 0.6650 سے اوپر تیزی ، Australian Retail Sales اپریل میں 0.1 فیصد بڑھ گئی

Downbeat Financial diminished Rates Cut chances, raised demand for Australian Dollar

Australian Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد  Asian FX Sessions  کے دوران AUDUSD کی قدر 0.6650 سے اوپر آ گئی ہے .

مسلسل تیسرے ماہ یہ Retailing Industry کا  جاری کیا جانیوالا  مایوس کن ڈیٹا ہے . جو کہ Australian Economy پر گہرے Inflationary Pressure کو ظاہر کر رہا ہے .

مسلسل منفی Financial Reports سامنے آنے سے Reserve Bank of Australia کی آئندہ Monetary Policy Meeting میں Rates Cut Policy شروع ہونے کے امکانات کم ہوئے ہیں . یہی وہ محرک ہے جو کہ Aussie Dollar کی طلب میں اضافہ کر رہا ہے.

Australian Retail Sales رپورٹ کی تفصیلات.

Australian Bureau of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 کے دوران Retailing Industry کے حجم میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا . خیال رہے کہ معاشی ماہرین اس سے قبل 0.2 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے

اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ مارچ 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 0.2  فیصد  کی  تھی .  تحقیقاتی ٹیم کے مطابق آج کے اعداد و شمار مسلسل تیسرے ماہ انتہائی منفی منظرنامہ پیش کر رہے ہیں  . جس سے Inflation کے اثرات میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں میں سست روی  ظاہر ہو رہی ہے.

بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال کے آخری دونوں کوارٹرز کے دوران اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد Growth Rate میں بھی نمایاں کمی آئی تھی .

AUDUSD کا ردعمل.

ڈیٹا منظرعام پر آنے کے بعد  Australian Dollar to USD میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جو کہ Asian Sessions کے دوران 0.6650 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .

AUDUSD میں 0.6650 سے اوپر تیزی ، Australian Retail Sales اپریل میں 0.1 فیصد بڑھ گئی
Australian Dollar

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button