AUDUSD میں 0.6550 سے نیچے مندی ، Australian Retail Sales مارچ میں 0.4 فیصد سمٹ گئی
Downbeat Financial Data indicates rising Inflation, squeezed demand for Australian Dollar
Australian Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد Asian FX Sessions کے دوران AUDUSD کی قدر 0.6550 سے نیچے آ گئی ہے . واضح رہے کہ مسلسل دوسرے ماہ یہ Retailing Industry جاری کیا جانیوالا مایوس کن ڈیٹا ہے .
Australian Retail Sales رپورٹ کی تفصیلات.
Australian Bureau of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 کے دوران Retailing Industry کے حجم میں 0.4 فیصد کمی واقع ہوئی . خیال رہے کہ معاشی ماہرین اس سے قبل 0.2 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے
اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ فروری 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 0.3 فیصد کی تھی . تحقیقاتی ٹیم کے مطابق آج کے اعداد و شمار مسلسل دوسرے ماہ انتہائی منفی منظرنامہ پیش کر رہے ہیں . جس سے Inflation کے اثرات میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں میں سست روی ظاہر ہو رہی ہے.
بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال کے آخری دونوں کوارٹرز کے دوران اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد Growth Rate میں بھی نمایاں کمی آئی تھی .
AUDUSD کا ردعمل.
ڈیٹا منظرعام پر آنے کے بعد Australian Dollar to USD میں شدید مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جو کہ Asian Sessions کے دوران 0.6550 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔