Brent Oil اپنی موجودہ رینج میں ہی ٹریڈ کرتا رہے گا . Rabo Bank کی پیشگوئی.

برطانوی آئل  رواں سال 72 سے 88 ڈالرز کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ہے.

Brent Oil اپنی موجودہ رینج میں ہے ٹریڈ کرتا رہے گا اور ان لیولز کو بریک نہیں کرے گا. یہ پیشگوئی ملٹی نیشنل بینک اور تحقیقاتی ادارے Rabo Bank  نے اپنی رپورٹ میں کی ہے . ڈیٹا مرتب کرنے والی ٹیم نے گزشتہ ایک سال میں عالمی سطح پر ہونیوالے واقعات اور رسد کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے تخمینہ جاری کیا ہے .

Brent Oil پر عالمی حالات و واقعات کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں ؟

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق روسی کروڈ آئل کی قیمتوں کا بڑھنا اور سعودی عرب کی زیر قیادت  OPEC کی طرف سے سپلائی میں یومیہ 10 ملین بیرلز پیداوار کی کمی کے علاوہ موجودہ کوارٹر کے دوران چین میں ڈیمانڈ کی کمی اور تفریط زر وہ عوامل ہیں جو برینٹ آئل کی قدر کو کسی خاص سطح پر رکنے نہیں دے رہے. تاہم اسے دوبارہ 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے محدود کیے ہوۓ ہیں.

یاد رہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود سعودی عرب نے اپنی یومیہ پیداوار کا نمایاں حصّہ ایسے وقت میں کم کر دیا تھا جب یورپ میں یوکرین جنگ کے سبب توانائی کا شدید بحران جاری ہے اور مغربی طاقتیں روس کی تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو محدود کرنے کیلئے price Cap Plan پر عمل درامد کا آغاز کر چکے ہیں ، 2023 کیلئے روسی تیل کی قیمت 60 ڈالرز رکھی گئی ہے .

یوریشیائی ملک کو ان اس صورتحال سے اس لئے فرق نہیں پڑا کیونکہ اسکا سب سے بڑا خریدار ہمسایہ ملک چین ہے جس نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر کو کی سو بلین بیرلز تک وسعت دے دی ہے . اسکے علاوہ روس اپنے تیل کو بھارت کے راستے بھی عالمی مارکیٹس میں بیچ رہا ہے جن میں یورپی ممالک بھی شامل ہیں .

آئل کی عالمی رسد کو کیا مسائل درپیش ہیں اور تحقیقاتی ٹیم اس حوالے سے کیا کہتی ہے ؟

برینٹ آئل کروڈ کا برطانوی برینڈ ہے تاہم اسکی زیادہ تر سپلائی خلیجی ممالک سے ہوتی ہے . جو کہ اس صورتحال میں بظاھر نیوٹرل کردار ادا کرتے ہوئے روسی مفادات کے خلاف کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں. . جس سے اسکی سپلائی لائن متاثر ہوئی ہے . علاوہ ازیں چین عالمی مارکیٹ سے اپنی طلب کا بڑا حصّہ خریدنا بند کر چکا ہے جس سے قیمتوں کا معیار مستحکم نہیں ہو پا رہا .

Brent Oil اپنی موجودہ رینج میں ہی ٹریڈ کرتا رہے گا . Rabo Bank کی پیشگوئی.

Rebo Bank کے مطابق آئل سے متعلقہ معاملات اسوقت تک حل نہیں ہو پائیں گے جب تک دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں طلب نہ بڑھائی گئی اور معیشت کورونا کی عالمی وباء سے پہلے کی سطح پر بحال نہ ہوئی.

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button