Bitcoin Price میں مندی ، US Elections Campaign میں تبدیلی سے سرمایہ کار محتاط.

Selling trend in Digital Assets continues as Baiden nominated Kamila Haris at His Place

US Elections Campaign میں تبدیلی کے بعد Bitcoin Price میں مندی دیکھی جا رہی ہے. جو بائڈن کی طرف سے صدارتی دوڑ سے دسبردار ہونے سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں. خیال رہے کہ امریکی صدر نے Democrats کے زور پکڑتے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے US Elections 2024 سے اپنی نامزدگی واپس لینے کا اعلان کیا ہے.

US Presidential Campaign کے Bitcoin Price پر اثرات.

اختتام ہفتہ پر اپنی قدر بحال کرنیوالا Bitcoin آج Asian FX Sessions کے دوران شدید گراوٹ کا شکار ہوا. بظاھر Crypto Industry  رواں سال منعقد ہونیوالے US Elections اور اسکے نتیجے بین پالیسیز تبدیل ہونے کے خدشات کی لپیٹ میں ہے.

اس سے قبل گزشتہ ہفتے سابق صدر Donald Trump پر ہونیوالے قاتلانہ حملے سے بھی سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے. White House کے مطابق صدر بائڈن رواں ہفتے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اس اہم فیصلے پر اسے اعتماد میں لیں گے.
امریکی صدر جو بائیڈن نے دوبارہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا.  کہ یہ فیصلہ میری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے.

جو بائیڈن کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے صدارتی انتخابات میں چار ماہ رہ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ صدر بائیڈن کو انتخابات سے دستبردار ہونے کے لیے چند ہفتوں سے مسلسل دباؤ کا سامنا تھا. جس کا آغاز Television Debate سے ہوا جس نے ان کی ذہنی صحت کے بارے میں خدشات کو جنم دیا.

ایسے میں مارکیٹ پلیئرز سائیڈ لائن ہو کر ان فیصلوں کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں. جس کے منفی اثرات امریکی اور عالمی معیشت پر مرتب ہونے کی توقع ہے. BTC مسلسل فروخت کے دباؤ کا شکار ہو رہا ہے.

رواں ہفتے Ethereum ETF کی منظوری اور سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ  ٹیکنگ. 

Securities and Exchange Commission کی طرف سے اختتام ہفتہ پر  Ethereum انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا. coindesk.com کے مطابق ریگولیٹری ادارے نے Spot ETF کے لئے جمع کروائی گئی فائل کو منظور کرتے ہوئے حتمی S1 Documents بدھ کے روز طلب کے ہیں. اس طرح آئندہ ہفتے 2nd Largest Crypto Currency کے Trading Funds لانچ کئے جانے کا امکان پیدا ہو گیا ہے. اسی وجہ سے آج سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ ٹیکنگ دیکھنے میں آ رہی ہے .

Bitcoin کا ردعمل.

آج مسلسل دوسرے کاروباری سیشن کے دوران Bitcoin Price میں مندی دیکھنے میں آ رہی ہے . جس کے بعد یہ 67 ہزار کی نفسیاتی سطح کا دفاع کرتا ہوا نظر آ رہا ہے.

Bitcoin Price میں مندی ، US Elections Campaign میں تبدیلی سے سرمایہ کار محتاط.
Bitcoin Price as on 22nd July 2024 during European Sessions

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button