Bitcoin Price میں مندی ، Rates Cut Bets پر غیر یقینی صورتحال.
The price swing liquidated nearly $50 million of leveraged derivatives positions across all cryptocurrencies
جمعہ کے روز Nonfarm Payroll Report کے بعد Crypto Currency Markets میں عارضی اضافہ دیکھنے کو ملا. لیکن جلد ہی Rates Cut Bets پر متضاد افواہوں کے باعث صورتحال تبدیل ہو گئی. جس کے نتیجے میں Bitcoin جو سب سے بڑی کریپٹوکرنسی ہے. ایک مہینے کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔
US Jobs Data کے Bitcoin Price پر اثرات.
Nonfarm Payroll Report کے بعد کریپٹوکرنسی مارکیٹس میں عارضی اضافہ دیکھنے کو ملا، لیکن یہ جلد ہی متغیر تجارت کے باعث الٹ گیا، جس کے نتیجے میں BTC جو سب سے بڑی Crypto Currencies ہے. ایک مہینے کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بتاتے چلیں کہ US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں اگست کے دوران US Labor Market میں 1 لاکھ 42 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 60 ہزار کی پیشگوئی تھی
رپورٹ کے بعد بٹ کوائن کی قیمت $57,000 تک پہنچ گئی، لیکن یہ اضافہ برقرار نہ رہ سکا اور قیمت $55,000 سے نیچے گر گئی، جو کہ 5 اگست کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں تقریباً 3% کمی آئی۔ اس دوران بڑے Altcoin بھی نیچے آئے۔ Ethereum، Solana، ریپل کا XRP، اور Cardano سب نے 2 فیصد سے 4% تک کی کمی دیکھنے کو مل.۔ Coindesk20 میں بھی 2.7% کی کمی ریکارڈ کی گئی.
فروخت کے رجحان سے Crypto Market Cap پر مرتب ہونیوالے اثرات.
قیمتوں کی اس تیزی سے ہونے والی تبدیلی نے Crypto Derivative Market میں تقریباً $50 ملین کی لیکویڈیشنز کا باعث بنی، کیونکہ اتار چڑھاؤ نے Intra Day Traders کو غیر متوقع طور پر متاثر کیا. خاص طور پر ان کو جو قیمت میں مزید اضافے کی توقع کر رہے تھے۔
Coinglass کے اعداد و شمار کے مطابق، دن کی سب سے زیادہ اور سب سے کم قیمت کے درمیان $3,000 سے زیادہ کا فرق تھا جو کہ 28 اگست کے بعد کا سب سے زیادہ فرق ہے۔
اسی دوران، US Stock Indexes بھی ابتدائی تجارت کے دوران نیچے گئے۔ Nasdaq انڈیکس 2.5% گر گیا اور وسیع بنیاد پر S&P 500 انڈیکس نے دوپہر تک 1.6% نقصان اٹھایا۔
یہ مارکیٹ کی عدم استحکام اور سرمایہ کاروں کی عدم یقینیت کی عکاسی کرتا ہے، جس کی وجہ سے کریپٹوکرنسی اور اسٹاک مارکیٹس دونوں میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں.
مارکیٹس کی موجودہ صورتحال.
Bitcoin جو کہ دنیا کی سب سے بڑی اور مقبول Crypto Currency ہے. کی قیمت میں حالیہ چند دنوں میں اچانک کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ آج BTC کی قدر 55,000 ڈالر سے نیچے گر گئی. جو کہ ایک اہم نفسیاتی حد ہے۔ اس کی بنیادی وجوہات میں Rates Cut Bets پر غیر یقینی صورتحال ،،،سرمایہ کاروں کی محتاط پوزیشن، اور Crypto Industry میں موجود غیر یقینی صورتحال شامل ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔