بٹ کوائن کی قدر میں کمی، US SEC کے بیانات

ریگولیٹری ادارے نے Spot BTC ETF کی فائل کو نامکمل قرار دے کر رجسٹریشن موخر کر دی۔

بٹ کوائن کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ US SEC کی طرف سے Spot BTC ETF فائلنگ کو ناکافی اور ادھورا قرار دیا جانا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی دو ہفتوں سے نئے ڈیجیٹل پروجیکٹ کیلئے فائل جمع کروانے کے بعد سے دو سال بعد 31 ہزار ڈالرز فی کوائن کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ تاہم اسے 48 گھنٹوں تک بھی برقرار نہیں رکھ سکا۔

US SEC نے اپنے بیانات میں کیا کہا ؟.

امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) کی طرف سے امریکی اسٹاک مارکیٹس Nasdaq اور CBOE کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ بٹ کوائن کی طرف سے Spot BTC ETF کی لانچنگ کیلئے جمع کروائی جانیوالی فائل نامکمل ہے اس لئے اسکی ریگولیٹ کئے جانے سے متعلق درخواست کو موخر کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بٹ کوائن انتظامیہ نے BlackRock اور Fidelity سمیت کئی Asset Managers سے متعلق تفصیلات ریگولیٹری ادارے میں جمع کروائی تھیں۔ تاہم حکام نے انہیں غیر واضح شواہد قرار دیا ہے۔

 

 

US SEC

ریگولیٹری حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ Bitcoin Trust کو اپنا مفصل معاہدہ جسے Surveillance Sharing Agreement کہا جاتا ہے کو مکمل شواہد کے ساتھ جمع کروانا ہو گا تا کہ BTC ETF اپنا کام قانونی انداز میں جاری رکھ سکے۔ حکام کے مطابق یہ اس لحاظ سے بھی ضروری ہے کیونکہ ٹرسٹ کو اپنی سرمایہ کاری اسکیم ہر قسم کی منی لانڈرنگ سے پاک ثابت کرنی پڑے گی۔

سیکورٹیز کمیشن کے مطابق اسوقت SEC اور Commodity Future Trading Commission سمیت کوئی بھی وفاقی ریگولیٹری ادارہ Spot Bitcoin کو ڈیل نہیں کر رہا۔ تاہم مکمل فائلنگ کے بعد اس معاملے پر از سر نو غور کیا جائے گا۔

بٹ کوائن نئےکرپٹو ریگولیشنز آنے پر کس حد تک مشکلات کا شکار ہوا ؟

اگرچہ یوکرائن پر روسی حملے اور ان ممالک میں کرپٹو ٹرانزیکشنز پر پابندی کے بعد سے کرپٹو کرنسیز Market Capitalization میں کمی کی شکار رہیں۔ تاہم جون 2022ء میں Terra-Luna کے کریش اور اسی سال نومبر میں FTX Gate Scandal سامنے آنے کے بعد سے یہ انڈسٹری اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔

سیم بینکمین فرائیڈ کی گرفتاری اور تحقیقات کے نتیجے میں Digital Assets کیلئے نئے قوانین متعارف کروائے جا رہے ہیں اور دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج بائنانس اور کوائن بیس کو امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس کے بعد زیادہ تر Crypto Networks ایشیائی ممالک جن میں ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات سرفہرست ہیں میں منتقل کر چکے ہیں۔

بٹ کوائن اسوقت اپنی بحالی اور نئے قوانین سے مطابقت کی کوششیں کر رہا ہے تاہم ریگولیٹری اداروں کے سخت رویے سے اسے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال

آج بٹ کوائن 0.83 فیصد گراوٹ کے بعد 31 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) بریک کرتے ہوئے 30445 ڈالرز فی کوائن پر آ گیا ہے۔ زیادہ تر سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

BTC

جبکہ ایتھیریئم (ETH) محدود رینج میں مثبت رجحان کے ساتھ 1918 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف لائٹ کوائن (LTC) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 فیصد کی ریکارڈ تیزی کے ساتھ 100 ڈالرز کے بینچ مارک کو عبور کرتے ہوئے 108.25 ڈالرز فی کوائن پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button