Bitcoin Price کی محدود رینج، US Jobs Report اور Fed Signals کا انتظار.

The U.S. central bank has indicated it will begin cutting the fed funds rate from September

US Jobs Report اور Fed Signals کے انتظار میں Crypto Currencies کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. یہ وجہ ہے کہ Bitcoin Price بھی محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے. خیال رہے کہ US Nonfarm Payroll Report آج جاری کی جائیگی. جو کہ Interest Rate میں ممکنہ کمی کی سمت میں اہم اشارے فراہم کر سکتی ہے۔

Bitcoin Price پر اثر انداز ہونیوالے عوامل.

Crypto Currency Market میں اس وقت اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی کی حالت ہے، جس کی بڑی وجہ US Jobs Report کی متوقع اشاعت ہے۔ حالیہ دنوں میں  Bitcoin Price میں کمی دیکھنے کو ملی ہے. اور یہ کمی مستقبل میں مزید بڑھ سکتی ہے.

معاشی ماہرین  کا خیال ہے کہ اگر رپورٹ میں ملازمتوں کی تعداد میں اضافہ اور Unemployment Rate میں کمی نظر آتی ہے. تو اس سے Federal Reserve کو Policy Rate میں کمی کے لیے راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ ستمبر میں 50 بنیادی پوائنٹس کی کمی کے امکانات پر مارکیٹ میں تبادلہ خیال ہو رہا ہے. جو کہ BTC سمیت دیگر اثاثوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے.

معاشی ماہرین پہلے کوارٹر  کی اختتامی رپورٹس کو Inflationary Shocks سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔ رواں سال کے آغاز پر لیبر مارکیٹ پر دباؤ برقرار رہا. جس کی بنیادی وجوہات Middle East War میں امریکی موقف. اور Rate Hike Program بند ہونے کے بعد Interest Rates میں کمی پر بحث.  اور Inflation کی غیر یقینی صورتحال  ہیں

Fed Monetary Policy کے Crypto Industry پر ممکنہ اثرات.

اگر Federal Reserve اپنی پالیسی میں نرمی اختیار کرتا ہے. اور شرح سود میں کمی کرتا ہے. تو اس کے Crypto Currencies کی قیمتوں پر مختلف اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ عموماً جب شرح سود کم ہوتی ہے، تو اس سے سرمایہ کار کم خطرے والے اثاثوں کی طرف سے Bitcoin جیسے متبادل اثاثوں کی طرف مائل ہو سکتے ہیں ۔ لیکن، حالیہ دنوں میں Bitcoin Price میں سستی اس بات کا اشارہ ہو سکتی ہے کہ مارکیٹ پہلے ہی ممکنہ فیڈ کی پالیسی کی تبدیلی کی توقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں کی ترتیب دے رہی ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال.

Bitcoin جو کہ دنیا کی سب سے بڑی اور مقبول Crypto Currency ہے. کی قیمت میں حالیہ چند دنوں میں اچانک کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ آج  BTC کی قدر  57,000 ڈالر سے نیچے گر گئی. جو کہ ایک اہم نفسیاتی حد ہے۔ اس کی بنیادی وجوہات میں عالمی معاشی حالات میں عدم استحکام، سرمایہ کاروں کی محتاط پوزیشن، اور Crypto Industry میں موجود غیر یقینی صورتحال شامل ہیں۔

Bitcoin Price 6th September 2024
Bitcoin Price 6th September 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button