بٹ کوائن میں تیزی، Individual Wallets کی تعداد میں اضافہ

BTC 30 ہزار ڈالرز سے اوپر مستحکم ، تاریخ کی بلند ترین سطح تک جانے کی پیشگوئی۔

بٹ کوائن میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے۔ جبکہ اس ریلی کا سب سے خوش آئند پہلو 1 کوائن رکھنے والے Individual Wallets کی قدر کا بلند ترین سطح پر پہنچ جانا ہے۔دیگر کرپٹو کرنسیز میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بٹ کوائن کے Individual Wallets بلند ترین سطح پر۔

بٹ کوائن میں ڈی-سینٹرلائزیشن کے مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں جبکہ دنیا کی یہ سب سے بڑی کرپٹو کرنسی امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں مندی کا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے مسلسل دوسرے ہفتے بھی 30 ہزار ڈالرز فی کوائن کی نفسیاتی (Psychological Level) سے اوپر مستحکم ہے۔ آج کے Asian Sessions میں سب سے خوش آئند پہلو 1 بٹ کوائن ہولڈ کرنیوالے Individual Wallets کی تعداد کا تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ جانا ہے۔ آج اس نے دن کا آغاز 30366 ڈالرز سے کیا۔

بٹ کوائن انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 1 بٹ کوائن ہولڈ کرنیوالے Individual Wallets کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی جو کہ اسکے لئے ایک بڑا سنگ میل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا یے کہ کرپٹو کرنسی کے سب سے چھوٹے یونٹس والے صارفین کی تعداد میں اضافے سے De-Centralization کی طرف جھکاؤ کا ایک بڑا ثبوت یے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال Terra-Luna Crash اور نومبر میں FTX Gate Scandal سامنے آنے کے بعد زمین بوس ہو جانیوالی Crypto Currencies امریکی ریگولیٹری اداروں کی طرف سے نئے Crypto Regulations کے سختی سے نفاذ , Binance اور Coinbase پر عائد ہونیوالی سخت ترین پابندیوں کے باوجود اپنی کھوئی ہوئی قدر تیزی سے بحال کر رہی ہیں۔

اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ نومبر 2022ء میں بٹ کوائن 17 ہزار جبکہ لائٹ کوائن (LTC) 50 ڈالرز فی کوائن پر آ گیا تھا۔ تاہم گذشتہ 9 ماہ میں BTC دوبارہ 30 ہزار پر بحال ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ LTC اس دوران 108 ڈالرز تک آنے کے بعد رواں ہفتے 96 ڈالرز پر اپنی مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

Standard Chartered Bank کی کرپٹو کوائن کے بارے میں پیشنگوئیاں۔

ملٹی نیشنل بینک اور معاشی تحقیقاتی ادارے Standard Chartered Bank نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ سال تک بٹ کوائن 1 لاکھ 20 ہزار ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایتھیریئم 4 ہزار جبکہ لائٹ کوائن 5 سو ڈالرز تک پہنچ سکتا ہے۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ Spot Bitcoin کی بلند ترین سطح اس سے قبل 60 ہزار ڈالرز تک ہے ۔ تاہم Tesla اور Space X کے بانی ایلون مسک کی طرف سے اپنے اثاثے Digital Assets تحلیل کرنے اور US SEC کی جانب سے عائد ہونیوالی پابندیوں کے بعد ان کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہوئی یہاں تک کہ کرپٹو انڈسٹری اپنی بقاء کی جنگ لڑتی ہوئی محسوس ہوئی۔

مارکیٹ کی صورتحال

آج ایشیائی سیشنز کے اختتام پر بٹ کوائن اپنی گذشتہ روز کی سطح سے 150 ڈالرز اضافے کے ساتھ 30557 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا ہے

بٹ کوائن میں تیزی، Individual Wallets کی تعداد میں اضافہ

۔ تاہم ایتھیریئم (ETH) میں فروخت کا رجحان نظر آ رہا ہے اور اسوقت یہ 1882 ڈالرز کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف Litecoin بھی معمولی تیزی سے 96.89 ڈالرز فی کوائن پر اپنی Gains کو وسعت دینے میں مصروف ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button