Australian Retail Sales Report جاری،AUDUSD کی قدر میں تیزی

Australian Retail Sales Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد AUDUSD کی قدر میں تیزی دیکھی گئی۔ آسٹریلیئن محکمہ شماریات کے مطابق جنوری 2023ء کے دوران ریٹیل سیلز میں 1.9 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ 1.5 فیصد متوقع تھا۔ سالانہ شرح 7.5 فیصد پر آ گئی ہے۔ اس طرح ملک میں اشیائے ضروریہ کی طلب (Demand) گذشتہ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ ریلیز کئے جانے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) رواں سال کی کم ترین سطح 0.6675 سے دوبارہ 0.6750 پر بحال ہوا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ گذشتہ رات امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں آنیوالی گراوٹ اور US Treasury Bonds Yields میں کمی کے بعد بھی آسٹریلیئن ڈالر محدود رینج میں ٹریڈ کرتا رہا۔ لیکن ایشیئن سرمایہ کاروں کی سپورٹ سے ریٹیل سیلز ڈیٹا کے اجراء سے قبل ہی تیزی کی ریلی نظر آ رہی تھی۔

ٹیکنیکی تجزیہ

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو آسٹریلیئن ڈالر اپنی قدرے Bullish 100 SMA سے نیچے ہے تاہم موجودہ ریلی کا ہدف ایشیئن سیشنز کے اختتام سے قبل اس Moving Average کو عبور کرنا ہے۔ جس سے یہ 0.6850 اور اوپر کے لیولز کی طرف بحال ہونے کے لئے درکار سائیڈ لائن بلز کی سپورٹ حاصل کر لے گا۔ 0.6745 پر موجود 200 دنوں کی حرکاتی اوسط کی ٹرینڈ لائن واضح طور پر Bearish پریشر پیدا کر رہی ہے۔ اپنی قدر بحال کرنے کے لئے آسٹریلیئن ڈالر کا Bullish چینل 0.6810 سےاوپر شروع ہوتا ہے جسے عبور کئے بغیر بڑے لیولز کا حصول ممکن نہیں ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز محدود رینج میں ٹریڈ کا اشارہ دے رہے ہیں۔

ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت 35 پر آ گیا ہے۔ جو کہ Over Sold ہونے کی علامت ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 0.6700, 0.6660 اور 0.6615 ہیں۔ پہلا سپورٹ لیول بریک ہونے پر اسکا Bearish Channel شروع ہو جائے گا۔ جس سے یہ مزید نیچے کی طرف گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔ موجودہ سطح پر مثبت ٹریگرز کے زیر اثر AUDUSD کسی حد تک بحال تو ہوا تاہم اسٹرینتھ میں کمی کی وجہ سے یہ فلیٹ ٹرینڈ لائن پر کسی سمت کے بغیر حرکت کر رہا ہے۔ اسکی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو 0.6770 کی پہلی مزاحمت عبور کرنے کے بعد 0.6800 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کا چیلنج ہے۔ جس کے بعد اسکی 20 دنوں کی حرکاتی اوسط 0.6810 اور دوسری مزاحمتی حد (2nd Resistance Level) 0.6820 ہے۔ جبکہ یہاں سے اوپر بڑی Bullish Rally متوقع ہے جس سے یہ 0.6865 کی تیسری مزاحمتی حد عبور کر سکتا ہے۔ جس کے بعد 0.6900 کا دوسرا نفسیاتی ہدف ہے۔

اسکے محور (Pivots) موجودہ لیولز پر 0.6745, 0.6755 اور 0.6780 ہیں جبکہ رزسٹنس لیولز کے محور 0.6805, 0.6825 اور 0.6870 ہیں۔ مومینٹم انڈیکیٹرز آئندہ چند روز میں اس کے 57 فیصد Bullish, جبکہ 29 فیصد Bearish اور 14 فیصد Sideways رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button