کرپٹو کرنسیز میں تیزی ، Bitcoin ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

سینیٹ سے امداد اور US Shut Down کا خطرہ ختم ہونے پر ڈیجیٹیل اثاثوں کی طلب میں اضافہ ہوا۔

کرپٹو کرنسیز میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ سینیٹ سے امدادی بل کی منظوری اور US Shut Down کا خطرہ ختم ہونے پر ڈیجیٹیل اثاثوں کی Demand میں اضافہ ہوا ہے۔

US Shut Down کا رسک فیکٹر ختم ہونا ، کرپٹو کرنسیز کے لئے مثبت کیسے ثابت ہوا ؟۔

US Shut Down کا رسک فیکٹر کئی روز سے عالمی مارکیٹس پر چھایا ہوا تھا۔ اس معاملے کو لے کر مارکیٹ پلیئرز انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے تھے اور تمام ٹریڈنگ اثاثے Risk Assets کی حثیت اختیار کر گئے تھے۔ اسی بناء پر مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم میں بھی نمایاں کمی نظر آ رہی تھی۔ تاہم گذشتہ رات امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے عارضی امداد کا بل منظور کرتے ہوئے دستخط کے لئے مسودہ صدر جو بائیڈن کو بھجوا دیا۔ جن کے دستخط سے 45 روز کے لئے حکومت کی Debit Ceiling میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔۔

کئی روز سے US Shut Down سے بچنے کیلئے Republicans اور Democrats کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد آخری وقت میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا جب چیئرمین سینیٹ کیون میکارتھی نے سینیٹ کی کمیٹی برائے فائنانشل افیئرز کے ہنگامی اجلاس کے بعد 17 نومبر تک کی اضافی امداد کا پیکیج منظور ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن انتظامیہ اور ڈیموکریٹس کو ایک بڑا شاک اسوقت لگا جب فائنانشل کمیٹی نے رائے شماری کے بعد یوکرائن کے لئے 87 ارب ڈالرز کی امداد مسترد کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن کو ایڈوائس بھیجی کہ ان کے لئے امریکی عوام اور اداروں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔

خیال رہے کہ یہ ڈیموکریٹس کی ڈیل کیلئے شرائط میں سرفہرست تھی۔ تاہم صدر امریکہ کا Student Loan Fund منظور کر لیا گیا ۔ جس کے تحت امریکی اور عالمی طلباء کی 2021ء کے بعد سے لے کر اب تک تعلیمی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 37 ارب ڈالرز کا امدادی پیکیج منظور کر لیا گیا ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال۔

آج ایشیائی سیشن کے آغاز پر Bitcoin سمیت تمام Crypto Currencies کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ BTC آج 9 سو ڈالرز سے زائد کے اضافے سے 28 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کر گیا۔

کرپٹو کرنسیز میں تیزی ، Bitcoin ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

ایتھیریئم (ETH) 46 ڈالرز کی تیزی سے 17024 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 1669 سے 1747 کے درمیان ہے۔

لائٹ کوائن میں بھی 1.41 فیصد بحالی ہوئی ہے۔ LTC اسوقت 67.43 ڈالرز کے قریب اپنے بلش زون میں داخل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے یہ Altcoin گذشتہ تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔ جس کے بعد اس کی قدر میں 9 ڈالرز کی بحالی ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button