Ethereum Shanghai Upgrade مایوس کن تجربہ ثابت یوا۔ JP Morgan کی رہورٹ۔
نئے ایکو سسٹم میں منتقل یونے کے بعد سے کرپٹو ٹرانزیکشنز کی تعداد میں مسلسل گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
Ethereum Shanghai Upgrade ایک مایوس کن تجربہ ثابت ہوا۔ نئے ایکو سسٹم میں منتقلی سے دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی کی ڈیلی ٹرانزیکشنز میں مسلسل گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
JP Morgan نے Ethereum Shanghai Upgrade کے بارے میں مزید کیا کہا ؟
اہنی تحقیقاتی رہورٹ میں JP Morgan نے کیا ہے کہ رواں سال اپریل میں نیے ایکو سسٹم منتقلی کے بعد سے نہ صرف ایتھیریئم کی ٹرانزیکشنز میں کمی واقع ہوئی بلکہ طویل المدتی ہولڈنگز بھی نصف سے کم رہ گئی ہیں۔
گذشتہ روز جاری ہونیوالی ریسرچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ Merge کے بعد ایتھیریئم کا چائنا بیسڈ پروجیکٹ توانائی کے استعمال پر کئی بار عارض طور پر بند ہوا۔ اس طرح نیٹ ورک پرفارمنس پر بھی ایک سوالیہ نشان لگ گیا۔ حالانکہ اس تبدیلی سے پہلے ماحول دوست اور پائیدار توانائی کے استعمال کی اشتہاری مہم چلائی گئی تھی۔ مزید برآں Proof of Work سے Proof to stake پر شفٹ ہونے کے دوران ٹرانزیکشنز مکمل نہ ہونے کے واقعات دیگر نیٹ ورکس کی نسبت دوگنا ہو گئے۔
کیا ایتھیریئم کی گرتی ہوئی قدر کا تعلق نئی بلاک چین اور ایکو سسٹم سے ہے۔؟
ریسرچ ٹیم کے مطابق ایتھیریئم کے معاملے میں ایسا ہی ہوا ہے۔ اگرچہ کاربن فری مائننگ سے ماحولیاتی تحفظ کی تنظیموں کے کیسز سے تو ETH کو نجات ملی۔ لیکن اس سے منسلک سرمایہ کاروں نے دیگر پلیٹ فارمز کا رخ کر لیا اور یہ رجحان ابھی بھی جاری ہے۔ تجزیہ کار پینی گرزوگلو کا کہنا ہے کہ اپنی مقبولیت کے عروج میں ایتھیریئم انتظامیہ نے مرحلہ وار منتقلی کی بجائے مائننگ سے لے کر بلاک چین ویریفیکیشن تک پورا طریقہ کار ہی تبدیل کر دیا۔ جس سے اسکے ٹریڈرز بد دلی کے شکار ہوئے اور مارکیٹ کیپٹیلائزیشن آدھی رہ گئی۔
ملٹی نیشنل امریکی بینک نے اضافی نوٹ میں لکھا ہے کہ ڈیلی ٹرانزیکشنز کا کاؤنٹ 20 فیصد ، ٹوٹل ویلیو لاکڈ اور ڈی سینٹرلائزڈ فائنانس (DeFi) میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جو کہ نہ صرف ETH Merge بلکہ پوری کرپٹو انڈسٹری کیلئے تشویشناک ہے۔
مقبولیت میں کمی کے دیگر عوامل۔
ریسرچ ٹیم کا کہنا ہے کہ نئی کرپٹو ریگولیشنز ، اداروں کا رویہ اور FTX Gate Scandal کے اب تک آنیوالے آفٹر شاکس ایسے عوامل ہیں جن سے دیگر کرپٹو کرنسیز کی طرح ایتھیریئم بھی متاثر ہوا۔ عالمی سرمایہ کاروں کا بدلتا ہوا رویہ اور چینی معیشت میں آنیوالی تبدلیاں بھی مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں کمی کے بڑے محرکات ہیں۔ لیکن مارکیٹ پلیئرز کی بڑی تعداد The Merge کے نتائج سے مطمئن بھی نہیں ہو سکی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔