کرپٹو کرنسیز میں مندی ، امریکی ڈالر انڈیکس اور US Bonds Yields میں تیزی۔
بٹ کوائن 26 ہزار کی سطح سے اوپر محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

کرپٹو کرنسیز کی قدر میں مندی کا رجحان جاری ہے۔ امریکی ڈالر انڈیکس اور US Bonds Yields میں کمی سے ڈی۔سینٹرلائزڈ اثاثوں کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ FTX Gate Scandal کے مرکزی کردار سیم بینکمین فرائڈ کو متوقع سزا کی وجہ سے بھی سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔
کرپٹو کرنسیز پر اثر انداز ہونیوالے عوامل۔
رواں ہفتے کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور 10 سالہ مدت کی Bonds Yields گیارہ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ عالمی مارکیٹس میں US Shut Down کے خطرے سے مارکیٹ پلیئرز سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔
امریکہ میں ایک مرتبہ پھر قرض کی حد ختم ہونے پر حکومت کے ڈیفالٹ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ گذشتہ سال کے دوران عارضی طور اس مسئلے کو سینیٹ کی کمیٹی نے خصوصی فنڈنگ کے ذریعے حل کیا تھا۔ تاہم اس بار یہ معاملہ اس حد تک سنگین شکل اختیار کر گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو تمام امریکی محکمے بند ہونے کا امکان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں۔
آج امریکی ڈالر انڈیکس 10 ماہ کی بلند ترین سطح 106 پر دیکھا گیا۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر تمام کرنسیز اور ٹریڈنگ اثاثے محدود رینج میں مندی کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں ۔ ادھر امریکی ڈالر کے ساتھ منسلک 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مذاکراتی عمل میں کیا پیشرفت ہوئی؟
US Shut Down کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ڈیموکریٹس اور ریپبلن اراکین سینیٹ ڈیل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ نے دعوی کیا ہے کہ صورتحال کو قابو کرنے کے لئے مذاکرتی عمل میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔ ایوان نمائندگان میں واضح اکثریت نہ ہونے کے باعث ڈیموکریٹس کو ریپبلکنز کی سپورٹ درکار ہے۔اسی نقطے پر موخر الذکر ممبرز اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مارکیٹ کی صورتحال۔
دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن (BTC) یوں تو 26 ہزار کی سطح سے اوپر یے۔ تاہم یورپی سیشنز کے آغاز پر اسکی قدر میں 37 ڈالرز کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس سے یہ 26262 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
ایتھیریئم (ETH) میں صورتحال اسکے برعکس ہے۔ جو کہ 16 سو کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے نیچے 1588 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
لائٹ کوائن (LTC) 0.11 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 64.33 ڈالرز پر مجموعی طور پر مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے لیکن اس کی رینج انتہائی محدود ہے۔ دیگر کرپٹو کرنسیز میں بھی قدرے منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔