Telegram نے Private Chats کیلئے نئے قوانین متعارف کروا دیے.
Decision comes after the CEO's arrest in France for allegedly failing to illegal content
سوشل میڈیا ایپ Telegram نے اپنے پلیٹ فارم پر Private Chats کی مانیٹرنگ کے لیے نئے قواعد متعارف کرادیے ہیں۔ یہ تبدیلیاں اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کی گئی ہیں. کہ Telegram App میں صارفین کی رازداری کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے نجی بات چیت کی نگرانی اور منظم کیا جا سکے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں France میں Telegram کے CEO کی گرفتاری کے بعد کرپٹو کرنسی TON کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے. پاول ڈوروو، اس واقعے نے Crypto Industry میں ہلچل مچا دی تھی، وہ اس وقت Paris میں قید ہیں۔ جس کے بعد Telegram کی کرپٹو کرنسی TON نے اپنی 14 فیصد قدر کھو دی تھی. ابھی تک مارکیٹ اسی بڑے جھٹکے کے زیر اثر ٹریڈ کرتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے.
Privacy Policy میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟
سوشل میڈیا اور crypto Platform نے اب Private Chats کی مانیٹرنگ کے لیے مخصوص قواعد وضع کیے ہیں۔ اس کے تحت، صارفین کی نگرانی کی جا سکے گی، تاکہ کسی بھی غیر قانونی یا نامناسب مواد کو فوراً ہٹایا جا سکے۔ تاہم نگرانی کے عمل میں صارفین کی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھا جائے گا، اور صرف نامناسب سرگرمیوں پر کارروائی کی جائے گی.
Telegram کے چیف ایگزیکٹو پر کیا الزامات عائد کئے گئے ہیں. اور انکا TON سے کیا تعلق ہے؟
Telegram اور اس کے Crypto Currency Projects کی کامیابی میں ڈوروو کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ان کی گرفتاری نے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کی ہے. اور مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا باعث بنی ہے. یہ واقعہ Crypto Industry کے لئے ایک نئے ممکنہ Scandal کی پیشگوئی کر رہا ہے. اور مستقبل میں مارکیٹ کی حالت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق، پاول ڈوروو کی گرفتاری کی وجوہات اور ان کے خلاف عائد الزامات کی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں. لیکن ان کی گرفتاری نے کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی کی صورتحال کو بڑھا دیا ہے. French Government کے ذرائع کا کہنا ہے. کہ وہ کم عمر بچوں کے خلاف ہونیوالے جنسی حملوں اور اشتعال انگیزی میں ملوث ہیں.
TON، جو کہ Telegram کی کرپٹو کرنسی ہے. حالیہ برسوں میں سرمایہ کاروں اور صارفین میں کافی مقبول رہی ہے۔ مگر، ڈوروو کی گرفتاری نے اس کی قدر کو براہ راست متاثر کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے پائے جانے والے خدشات اور غیر یقینی صورتحال مارکیٹ میں مندی کا سبب بنی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔