ایشیائی اسٹاکس میں مندی ، Chinese CPI Report اور تائیوان کی صورتحال

ایشیائی اسٹاکس میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے. کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کار Chinese  CPI اور تائیوان کی پیچیدہ صورتحال پر محتاط انداز اختیار کے ہوۓ ہیں. جبکہ رواں ہفتے کئی اور  اہم ایونٹس بھی شیڈولڈ ہیں.

ایشیائی اسٹاکس پر اثر انداز ہونے والا تائیوان تنازعہ کیا ہے ؟

گزشتہ برس امریکی ایوان نمایندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورو تائیوان کے بعد سے  خطے کی صورتحال خاصی کشیدہ ہے. واضح رہے کہ عالمی سطح پر ONE CHINA POLICY کے تحت تائیوان کو چین کا حصّہ تسلیم کیا جاتا ہے ، تاہم حالیہ عرصے کے دوران مغربی نقطہ نظر میں آنیوالی تبدیلی چین کو مضطرب کۓ ہوۓ ہے.  تائیوانی وزارت خارجہ کۓ مطابق ایئر فورس کۓ طیاروں نے اسکی حدود میں پرواز کی . وارننگز جاری کئے جانے پر ان کی تعداد  کم ہونے کی بجائے بڑھ کر 12 تک پہنچ گئی.

امریکہ تائیوان کۓ ساتھ اگرچہ سفارتی تعلقات نہیں رکھتا تاہم اس نے تاۓ پے کۓ ساتھ دفاعی معاہدے کر رکھے ہیں . اور اس تعاون اور رابطوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے.  صورتحال کو ایک نئی Cold War کے آغاز سے تعبیر کیا جا رہا تھا۔ Global Stocks میں ان خبروں سے سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ان کے اثرات آنیوالے دنوں میں بھی نظر آتے رہیں گے۔

ایلون مسک کۓ چینی حکومت سے رابطے

گلوبل ٹیکناکوجی اسٹاکس کے حوالے سے ایک اور بڑی خبر گذشتہ روز Tesla اور Space X کے بعد اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم Twitter کے بھی مالک ایلون مسک کی چینی حکام  سے ہونیوالی ملاقات ہے۔ جسے ایشیائی طاقت کو Smart Chips پر عائد ہونیوالی ہابندیوں کے تناظر میں انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔ اس میں مسک اور چینی راہنماؤں کے درمیان Artificial Intelligence میں تعاون پر گفت و شنید ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسک اہنی نئی کمپنی XAL میں چینی شراکت داری کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حالیہ عرصے میں سیکرٹری آف اسٹیٹ اور خزانہ کی طرف سے بیجنگ آمد کے یہ کسی امریکی شخصیت کا تیسرا اہم ترین دورہ ہے جسے باضابطہ مذاکرات کے بعد بیک چینل ڈپلومیسی قرار دیا جا رہا ہے.

مارکیٹ کی صورتحال

آج ایشیائی مارکیٹس مندی اور ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے  تاہم   NIKKEI225 میں قدرے مثبت  منظرنامہ نوٹ کیا گیا ہے  انڈکس 56 پوائنٹس کی تیزی سے 32259 ۔کی سطح پر آ گیا ہیں  ابتک کی  ٹریڈ میں 25 کروڑ شیئرز ٹریڈ ہو چکے ہیں.

ایشیائی اسٹاکس میں مندی ، Chinese CPI Report اور تائیوان کی صورتحال

HANGSENG میں کم والیوم اور منفی رجحان کۓ ساتھ ٹریڈ جاری ہے . انڈکس  71 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 19467 پر آ گیا ہے  رہا ہے. مارکیٹ میں  ٹریڈ ہونے والے شیئرز کی تعداد 1 ارب 16 ریکارڈ کی گئی ہے.

ایشیائی اسٹاکس میں مندی ، Chinese CPI Report اور تائیوان کی صورتحال

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button