AUDJPY کی محدود رینج میں ٹریڈ، سپورٹ لیولز کو ٹیسٹ کرتے ہوئے۔

RBA Minutes کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

AUDJPY کی محدود رینج میں ٹریڈ جاری ہے۔ جس کی وجہ RBA Minutes کا انتظار ہے۔ آج اسی وجہ سے آسٹریلیئن ڈالر محدود رینج میں منفی سمت اختیار کئے ہوئے ہے۔ رواں ماہ منعقد ہونیوالی میٹنگ کی تفصیلات منگل کے روز سامنے آئیں گی۔ سرمایہ کار Rates Hike Program بند ہونے کا جاری رکھے جانے کے حوالے سے تحفظات کے شکار ہیں۔

کمزور جاپانی ین ، بینک آف جاپان کی مداخلت کی توقع۔

گذشتہ دو ہفتوں سے جاپانی ین دیگر تمام کرنسیز کے خلاف کمزور دکھائی دے رہا ہے۔ اختتام ہفتہ پر توقع کے مطابق نرم مانیٹری پالیسی کے اعلان سے جاپانی ین کا منظرنامہ مکمل طور پر منفی ہو گیا جبکہ معاشی اداروں نے بھی اسکی منفی سمت جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اس صورتحال میں سرمایہ کار سائیڈ لائن رہتے ہوئے اوئیڈا کازو کی طرف سے پہلی اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کا انتظار کر رہے ہیں۔ کیونکہ ایشیائی کرنسی کیلئے کوئی بھی مثبت ٹریگر موجود نہیں ہے۔ اس حوالے سے بینک آف جاپان کے نئے گورنر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن وزارت خزانہ کی طرف سے حالیہ بیانات کے بعد سگنلز مل رہے ہیں کہ رواں ہفتے طویل المدتی ین سرٹیفیکیٹس کے ذریعے کرنسی کو سپورٹ دی جا سکتی ہے۔

امریکہ چین مذاکرات اور استحکام رسد

اگر جغرافیائی حالات کا جائزہ لیں تو امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن کے دورہ چین سے مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایشیائی فاریکس سیشنز کے دوران متاثر کن ٹریڈنگ والیوم نظر آ رہا ہے۔

فوریکس اور کماڈٹیز کے اثاثوں بالخصوص آسٹریلیئن ڈالر کی سب سے زیادہ طلب (Demand) چین سے پیدا ہوتی ہے جس سے G-10 کی تمام کرنسیز پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ 2018ء کے بعد سے دنیا کی دونوں پر معیشتوں کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے ہیں اور ایک دوسرے پر پابندیاں عائد کئے جانے سے عالمی سطح پر عدم استحکام رسد پیدا ہوا۔ اسی لئے اس دورے کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کی جانیوالی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دونوں جانب سے مثبت رویہ اپنایا گیا اور مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے جبکہ بلنکن نے اپنے چینی ہم منصب کو دورہ امریکہ کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے مناسب وقت پر کرنے کا کہہ کر قبول کر لیا۔

AUDJPY کا ٹیکنیکی جائزہ

ڈیلی ٹریڈنگ چارٹ پر جاپانی ین 0.12 فیصد مندی کے ساتھ 97.403 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 96.721 سے 97.728 کے درمیان ہے۔ آج AUDJPY کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 73 پر ہے جو کہ Over Bought ایریا ہے۔ اسی طرح جھکاؤ اور ارتکاز نیوٹرل ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Bullish Rally کے مزید آگے بڑھنے سے پہلے ایک بڑی اصلاح (Correction) کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

AUDJPY کی محدود رینج میں ٹریڈ جاری۔ RBA Minutes کا انتظار

اسکے سپورٹ لیولز 96.80, 96.60 اور 96.30 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 97.60, 97.80 اور 98.10 ہیں۔ مومینٹم انڈیکیٹرز Sell On Strength کی ایڈوائس دے رہے ہیں جبکہ آج کا محور (Pivot) 96.85 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button