KSE100 انڈیکس 68 ہزار کی سطح عبور کر گیا. Privatization اور IMF کے حوالے سے مثبت خبریں.

News from International Monetary Fund extended the Bullish Momentum in Pakistani Capital Market

KSE100 میں 660 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ تاریخ میں پہلی بار 68 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر آ گیا ہے  . IMF اور Pakistan کے درمیان Staff Level Agreement کی رواں ماہ کے آخر میں  IMF Executive Board کی طرف سے توثیق کے امکانات اور  Privatization کا عمل وسیع کرنے کئے جانیوالے اقدامات سے Pakistani Capital Market پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں.

KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ، معاشی ماہرین کیا کہتے ہیں؟

آج کے trading session میں KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 66500 عبور کر گیا . تیزی کی یہ نئی ریلی رواں ماہ 20 مارچ کو International Monetary Fund کی طرف سے Staff Level Agreement کے باقائدہ اعلان کے بعد شروع ہوئی.

Blink Capital Management کے چیف ایگزیکٹو اور معاشی تجزیہ کار حسن مقصود کا کہنا ہے کہ تیزی کی اس نئی لہر کی  بنیادی وجہ IMF کے ساتھ ہونیوالا معاہدہ ہے تاہم  Privatization کے لئے کئے جانیوالے اقدامات سے سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی Pakistani Stock Market میں واپسی ہوئی ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کے لئے Liability بن جانے والے اداروں جن میں سرفہرست Pakistan International Airlines ہے کی نجکاری سے ایسے دیگر اداروں میں Foreign Direct Investment کی راہ ہموار ہو گی . جو Monetary System میں جدت کے لئے انتہائی خوش آئند ہے.

BCM کے سربراہ نے اس مثبت رفتار کو Steel Sector  کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی  خریداری کو  بھی قرار دیا.

Pakistani Economy پر گہری نظر رکھنے والے ARY News سے منسلک سینئر صحافی آصف قریشی کے مطابق چونکہ عالمی اداروں کے ساتھ تمام معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں . اس لئے  PSX میں سرمایہ کاری مسلسل وسعت اختیار کر رہی ہے .

 معاہدے کے  Economy پر کیا اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے؟

Pakistani Government  کیلئے یہ محض 1 ارب ڈالرز نہیں ہیں بلکہ یہ دیگر مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کیلئے ملک کی معاشی امداد کا سگنل ہے۔ خیال رہے کہ China، Saudi Arabia اور United Arab Emirates جیسے دوست ممالک نے اگرچہ اس دوران پاکستان کی بھرپور معاشی مدد کی اور آؤٹ آف باکس سلوشنز کیلئے International Monetary Fund کو تحریری یقین دہانیاں بھی کروائیں

تاہم انہوں نے بھی مستقبل کیلئے اہنی امداد کو IMF معاہدے سے مشروط کر رکھا تھا۔ اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ دیوالیہ ہونے سے بچنے کیلئے پاکستان کے پاس یہ واحد دستیاب آپشن تھی۔ جس کے بعد ملک پر منڈلانے والے بیرونی ادائیگیوں میں ناکامی کے خدشات بتدریج ختم ہوتے جائیں گے۔

مارکیٹ کی صورتحال.

آج کاروباری دن کے دوران بینچ مارک اسٹاک انڈیکس KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 68439 پر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا . تاہم معاشی سرگرمیوں کا اختتام 660 پوائنٹس اوپر 68416 پر ہوا.

KSE100 انڈیکس 68 ہزار کی سطح عبور کر گیا. Privatization اور IMF کے حوالے سے مثبت خبریں.
KSE100 Source: Stock Market’s official Website

دوسری طرف KSE30 میں بھی یہی صورتحال دیکھی گئی  . دن کے اختتام پر  انڈیکس 187 پوائنٹس تیزی سے  22438 پر  بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 22299 سے 22466 کے درمیان ہے.

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button