پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل جاری۔ ڈالر 217 روپے کا ہو گیا ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں پچھلے دو ہفتوں سے کمی کا تسلسل آج بھی جاری رہا۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر 2 روپے کم ہو کر 219 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 217 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹر بینک کی نسبت کم ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جب ڈالر کی ڈیمانڈ کم ہو جائے اور فروخت زیادہ تو یہ صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ کیونکہ اسوقت پاکستان کا کاروباری طبقہ ڈالر فروخت کر رہا ہے جس سے امریکی ڈالر مسلسل نیچے آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button