UK GDP Report ریلیز ، GBPUSD میں بحالی کی لہر وسعت اختیار کر گئی۔
دوسرے کوارٹر کے دوران قومی آمدنی میں توقعات کے مطابق 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔
UK GDP Report ریلیز کر دی گئی۔ توقعات کے مطابق اعداد و شمار پبلش ہونے پر GBPUSD میں بحالی کی لہر وسعت اختیار کر گئی ہے۔
UK GDP Report کی تفصیلات۔
برطانوی دفتر برائے شماریات (ONS) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق GDP میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ معاشی ماہرین اس سے قبل اتنی ہی توقع کر رہے تھے۔ پہلے کوارٹر کی ریڈنگ 0.1 فیصد رہی تھی۔
رپورٹ اگرچہ توقعات کے مطابق ہے تاہم پہلے کوارٹر کی نسبت معیشت میں بہتری کی عکاسی کر رہی ہے۔ اس سے Recession کے بارے میں تاثر کی بھی نفی ہوئی ہے۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد شروع ہونیوالے Global Financial Crisis سے برطانوی معیشت شدید متاثر ہوئی۔ گذشتہ دو سال کے دوران چار وزرائے اعظم کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔ رشی سوناک کی پیشرو لز ٹرس صرف 45 روز حکومت کر سکی تھیں جس کے بعد انہوں نے معاشی بحالی میں ناکامی پر استعفی دے دیا تھا۔ موجودہ وزیر اعظم بھی سنگین معاشی حالات کا کئی مواقع پر اعتراف کر چکے ہیں۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
ڈیٹا سامنے آنے پر امریکی ڈالر خے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) کی قدر میں بحالی کی لہر وسعت اختیار کر گئی ہے۔ اسوقت یہ 1.2240 کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ یورپی سیشنز کے دوران اسکی قدر میں 0.35 فیصد بہتری آئی ہے۔ رواں ہفتے برطانوی پاؤنڈ 1.2200 کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے آ گیا تھا ۔ آج اس نے ٹریڈ کا آغاز بھی 1.2196 سے کیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔