ASX میں ملا جلا جبکہ NZX میں تیزی کا رجحان

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ چین کی طرف سے رسد میں عدم تسلسل اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کے بارے میں پائی جانیوالی بے یقینی کی صورتحال کے بعد سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں اس کے علاوہ امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے شرح سود (Interest rates) کے بارے میں واضح پالیسی کے انتظار میں بھی مارکیٹ کی سرگرمیوں میں سست روی دکھائی دے رہی ہے۔ آسٹریلیا کی معاشی رپورٹس اور افراط زر (Inflation) بھی کوئی حوصلہ افزاء نہیں ہیں جس کی وجہ سے آسٹریلین اسٹاکس کی طلب (Demand) میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

آج ASX200 انڈیکس 56 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7300 کے نفسیاتی مارک کو عبور کرتے ہوئے 7341 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس نے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 7284 سے کیا۔ اسکی بلند ترین سطح 7375 اور کم ترین 7284 ہے۔ نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں البتہ سرمایہ کاری کا اچھا رجحان اور متاثر کن شیئر والیوم نظر آ رہے ہیں NZX50 انڈیکس 102 پوائنٹس مثبت سمت میں پیشقدمی کرتے ہوئے 11654 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 11551 اور بلند ترین لیول 11654 رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button